ملک کورونا مریضوں کے حوالے سے مرتب کی گئی فہرست میں 33 ویں نمبر پر آ گیا، مزید 16مریض چل بسے

جمعرات 21 اکتوبر 2021 16:29

ملک کورونا مریضوں کے حوالے سے مرتب کی گئی فہرست میں 33 ویں نمبر پر آ گیا، مزید 16مریض چل بسے
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اکتوبر2021ء) ملک کورونا مریضوں کے حوالے سے مرتب کی گئی فہرست میں 33 ویں نمبر پر آ گیا۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید 622 کیسز سامنے آئے ہیں مزید 16افراد اس موذی وباء کے سامنے زندگی کی بازی ہار گئے، اس کے مزید 1112 مریض شفایاب ہوگئے، مثبت کیسز کی شرح 1 اعشاریہ 40 فیصد پر آ گئی۔

پاکستان بھر میں کورونا وائرس کے اب تک 28 ہزار 328 مریض انتقال کر چکے ہیں ،اس موذی وائرس کے کٴْل مریضوں کی تعداد 12 لاکھ 66 ہزار 826 ہو چکی ہے۔گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک میں کورونا وائرس کے مزید 44 ہزار334 ٹیسٹ کیئے گئے، جبکہ اب تک کٴْل 2 کروڑ 3 لاکھ 66ہزار157 کورونا ٹیسٹ کیئے جا چکے ہیں۔

(جاری ہے)

سندھ میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد دیگر صوبوں سے زیادہ 4 لاکھ 66 ہزار 750ہو چکی ہے۔

پنجاب میں کورونا وائرس کے اب تک 4 لاکھ 38 ہزار 433مریض پورٹ ہوئے ہیں۔خیبر پختون خوا میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 1 لاکھ 77 ہزار 132ہو چکی ہے۔وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 1 لاکھ 6 ہزار 571کورونا وائرس سے متاثرہ مریض اب تک سامنے آئے ہیں۔آزاد جموں و کشمیر میں کورونا وائرس کے اب تک 34 ہزار 417مریض رپورٹ ہوئے ہیں۔کورونا وائرس کے بلوچستان میں 33 ہزار 149مریض اب تک رپورٹ ہوئے ہیں۔گِلگت بلتستان میں 10 ہزار 374کورونا وائرس کے مریض سامنے آئے ہیں۔

اسلام آباد شہر میں شائع ہونے والی مزید خبریں:

Your Thoughts and Comments