الیکشن کمیشن کا اسلام آباد بلدیاتی انتخابات میں ای وی ایم استعمال کرنےکا فیصلہ

میئر کے الیکشن میں3900 مشینیں استعمال ہوں گی، جس میں800 مشینیں بیک اپ کیلئے رکھی جائیں گی، الیکشن کمیشن کا ای وی ایم کی فراہمی کیلئے وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کو خط

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعرات 9 دسمبر 2021 18:49

الیکشن کمیشن کا اسلام آباد بلدیاتی انتخابات میں ای وی ایم استعمال کرنےکا فیصلہ
اسلام آباد (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 09 دسمبر2021ء) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے اسلام آباد کے بلدیاتی انتخابات میں ای وی ایم استعمال کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے، الیکشن کمیشن نے ای وی ایم کی فراہمی کیلئے وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کو خط لکھا ہے، خط میں مطالبہ کیا کہ میئر کے الیکشن میں3900 مشینیں استعمال ہوں گی، جس میں800 مشینیں بیک اپ کیلئے رکھی جائیں گی۔

ہم نیوز کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان نے اسلام آباد بلدیاتی انتخابات میں ای وی ایم استعمال کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے، اس حوالے سے الیکشن کمیشن نے ای وی ایم کی فراہمی کیلئے وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کو خط لکھ دیا ہے۔ جس میں کہا ہے کہ صدارتی آرڈیننس کے بعد بلدیاتی انتخابات میں ای وی ایم کا استعمال لازمی ہے۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ اسلام آباد مئیر کی نشست پر3900 الیکٹرانک ووٹنگ مشینیں استعمال ہوں گی، مئیر کے انتخاب کیلئے الیکشن کمیشن 800 پولنگ اسٹیشنز کے تمام پولنگ بوتھ پر ای وی ایم استعمال کریگا، الیکشن کمیشن800 الیکٹرانک ووٹنگ مشینیں بیک اپ کیلئے رکھے گا، تمام پولنگ بوتھز کیلئے 3100 الیکٹرانک ووٹنگ مشینیں درکار ہوں گی۔

الیکشن کمیشن نے خط کے ذریعے وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی سے ای وی ایم کے علاوہ تکنیکی سپورٹ مانگی ہے، الیکشن کمیشن نے پراجیکٹ مینجمنٹ، سپورٹ سروسز، مشینوں کی پروڈکشن، مشینوں کی ٹیسٹنگ اور کوالٹی کنٹرول بھی مانگا ہے، اسی طرح الیکشن کمیشن نے مزید مطالبہ کیا کہ وزارت سائنس رسک مینجمنٹ، سیکیورٹی میکنزم سرٹیفکیشن سمیت پولنگ سٹاف کی تربیت دے۔دوسری جانب سیکرٹری الیکشن کمیشن عمر حمید خان نے کہا کہ خیبرپختونخوا میں بلدیاتی انتخابات، ضابطہ اخلاق پر عمل در آمد یقینی بنایا جائے، خواتین سمیت حساس پولنگ اسٹیشنوں پر زیادہ سیکورٹی فراہم کی جائے،افراد باہم معذوری سمیت دیگر محروم طبقات کو پولنگ اسٹیشنوں میں خصوصی توجہ دی جائے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں