عمران خان کے بیٹے بچپن سے ہی لندن میں اپنی ماں کے ساتھ ہیں،شیریں مزاری

ان کی ماں کی عمران خان کے ساتھ طلاق ہوچکی ہے، مجرم مریم نواز کہتی ہے کہ عمران خان کے بیٹے مارچ میں شرکت کریں، آپ اپنے بھائیوں اور باپ کو بلائیں کہ قوم کا لوٹا پیسا واپس کریں۔ مرکزی رہنماء پی ٹی آئی کا ردعمل

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ منگل 24 مئی 2022 21:16

عمران خان کے بیٹے بچپن سے ہی لندن میں اپنی ماں کے ساتھ ہیں،شیریں مزاری
لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 24 مئی 2022ء) پاکستان تحریک انصاف کی مرکزی رہنماء شیریں مزاری نے کہا ہے کہ عمران خان کے بیٹے بچپن سے ہی لندن میں اپنی ماں کے ساتھ ہیں، ان کی ماں کی عمران خان کے ساتھ طلاق ہوچکی ہے، مجرم مریم نواز کہتی ہے کہ عمران خان کے بیٹے مارچ میں شرکت کریں، آپ اپنے بھائیوں اور باپ کو بلائیں۔انہوں نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ تحریک انصاف کے جلسوں میں عام شہری نکلے ہیں، پی ٹی آئی ان لوگوں کو جلسوں میں نہیں لے کر آئی، کل عوام سمندر ہوگا ان کے کنٹینر کام نہیں آئیں گے، رانا ثناء اللہ خود ایسا ماحول بنا رہے کہ جہاں تشدد ہو، پکڑ دھکڑ ہو، عمران خان نے آج بھی کہا ہم پرامن ہیں، ہمارے دماغ میں تشدد والی کوئی بات نہیں ہے، لیکن اگر حکومت اس طرح حرکتیں کرے گی تو ہم ڈٹ کر مقابلہ کریں گے، کل ہمارا آزادی مارچ ہوگا اور لوگ نکلیں گے، رانا ثناء اللہ اگر کنٹینر یا گرفتاریوں سے روک سکتے ہیں ۔

(جاری ہے)

شیریں مزاری نے کہا کہ مجرم مریم نواز کہتی ہے کہ عمران خان کے بیٹے لانگ مارچ میں شرکت کریں، میں ان کو بتا دوں کہ عمران خان کے بیٹے بچپن سے ہی لندن میں اپنی ماں کے ساتھ ہیں،وہ ابھی تھوڑی لندن گئے ہیں، ان کی ماں کی عمران خان کے ساتھ طلاق ہوچکی ہے، آپ اپنے بھائیوں کو بلائیں کیسز کا جواب دیں، قوم کا لوٹا پیسا واپس کریں، آپ اپنے باپ کو بلائیں جو دو ہفتے کیلئے گیا تھا اور واپس نہیں آیا، مریم نواز کو عمران فوبیا ہوگیا ہے، پالیسی کی بجائے ذاتی حملے کیے جاتے ہیں۔

ہماری کارکردگی دیکھیں ہم کورونا سے اچھی طرح نکلے،پھر کیوں سازش کی گئی؟ پھر کیا امریکا کو بیسز چاہیے تھے؟ عمران خان سے پوچھا گیا تو انہوں نے بیسز دینے سے انکار کیا۔ میں خط والی سازش کو اسی روز سے لے رہی ہوں۔ انہوں نے کہا کہ میں نے پوچھا کہ بیسز سے متعلق کس اتھارٹی کے ساتھ بات چیت جاری تھی؟

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں