ہماری خواتین پابند سلاسل ہیں انہیں فوری رہا کیا جائے ، عمر ایوب

بشریٰ بی بی کو زہر اور کیمرے نصب کرنے کی شکایت تھی ، ڈاکٹر نے اڑھائی گھنٹے چیک اپ کیا مگر کچھ نہیں بتایا ،یہ کٹھ پتلی حکومت ہے استعفے دے کر گھرجائے،قائد حزب اختلاف

منگل 16 اپریل 2024 22:47

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 اپریل2024ء) قومی اسمبلی میں قائد حزبِ اختلاف عمر ایوب کا کہنا ہے کہ ہماری خواتین پابند سلاسل ہیں انہیں رہا کیا جائے،اڈیالہ سے بشری بی بی کا چیک اپ کرنے ڈاکٹر گیا، ڈاکٹر نے اڑھائی گھنٹے گزارے کیا کچھ کیا ،یہ کوئی تحویلی کیمپ نہیں ہے یہ کھٹ پتلی حکومت ہے، یہ حکمران استعفے دے کر گھر جائیں۔

(جاری ہے)

اسلام آباد ہائی کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عمر ایوب نے کہا کہ سائفر کیس میں آج سماعت ہوگی، ان کیسز میں کچھ ہے نہیں، تمام ثبوت اگئے ہیں جس میں مثبت چیز کوئی نہیں ہے، یہ التوا کی کوشش کی جا رہی ہے۔ - انہوں نے کہاکہ اڈیالہ سے بشری بی بی کا چیک اپ کرنے ڈاکٹر گیا، ڈاکٹر نے اڑھائی گھنٹے گزارے کیا کچھ کیا اتنی دیر میں سرجری ہو جاتی ہے، بشری بی بی کی زہر اور کیمرے نصب کرنے کی شکایات تھیں۔

رہنما پی ٹی آئی نے کہاکہ یہ کوئی تحویلی کیمپ نہیں ہے یہ کھٹ پتلی حکومت ہے، یہ حکمران استعفے دے کر گھر جائیں، ہماری خواتین پابند سلاسل ہیں انہیں رہا کیا جائے عالیہ حمزہ سمیت یاسمین راشد کو میڈیکل کے مسائل ہیں۔عمر ایوب کا مزید کہنا تھا کہ ملٹری کورٹس کیسز کو وہاں ٹرائل نہیں ہونا چاہیے،حکومت جان لے پاکستان کی سالمیت عزیز ہے یا دیمک ذدہ حکمرانی ہے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں