حکومت کا اہم تعیناتیوں میں تحریک انصاف دورحکومت کی پالیسی میں ترامیم کرنے کا فیصلہ

منگل 16 اپریل 2024 23:36

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 اپریل2024ء) حکومت نے اہم تعیناتیوں میں تحریک انصاف دورحکومت کی پالیسی میں ترامیم کرنے کا فیصلہ کرلیاہے ،65سال تک عمرکی شرط ختم کرنے کی سمری تیار،ملک میں نئے ٹیلنٹ کے فروغ کے لیے 2019کی پالیسی میں بھی ترامیم کرنے پر غور ،وزیراعظم نے سمری کی منظوری وفاقی کابینہ سے لینے کی اجازت دے دی۔ ذرائع کے مطابق حکومت نے تحریک انصاف کے دور میں ہونے والی اہم تعیناتیوں بارے پالیسیوں میں ترامیم کرنے کا فیصلہ کرلیاہے تعیناتیوں کے لیے 65سال تک عمر کی شرط ختم کرنے کی ایک سمری بھی تیار کرلی گئی ہے اور وزیراعظم شہباز شریف نے سمری کی منظوری وفاقی کابینہ سے لینے کی اجازت بھی دے دی ہے ۔

ذرائع کے مطابق اسپیشل پروفیشنل پے اسکیلز پرنئی تعیناتیوں کی راہ ہموارہوگئی ہے ترمیم کے ذریعے تعیناتیوں کیلیے عمر کی کوئی بالائی حد نہیں ہوگی ترمیم کے تحت65 سال کی عمر کے بعد نئی تعیناتی ہوسکے گی۔

(جاری ہے)

ذرائع نے مزید بتایا کہ موجودہ تعیناتی میں65 سال کی عمر کے بعدتوسیع کی ترمیم بھی سمری کا حصہ ہے اور وزیرخزانہ محمد اورنگزیب زیب کی سربراہی میں قائم کمیٹی نے ترامیم تجویز کیں ہیں ۔

وزیراعظم شہباز شریف نے وزیر خزانہ کی سربراہی میں کمیٹی قائم کی تھی۔ ذرائع کاکہنا تھاکہ ملک میں نئے ٹیلنٹ کیفروغ کے لیے 2019 کی پالیسی میں ترامیم بھی ضروری ہیں اس کے علاوہ وفاقی حکومت نے وفاقی وزارتوں اورڈویڑنزکی استعداد کار بڑھانے کا فیصلہ کرلیاہے اور اس حوالے سے باصلاحیت پیشہ ورافراد،تکنیکی ماہرین اورکنسلٹنٹس کی خدمات حاصل کی جائیں گی وفاقی حکومت عالمی معیارکا ٹیلنٹ پول بنانے پر کام کررہی ہے جبکہ وفاقی وزارتوں اور ڈویژنز میں گورننس کے نظام میں جدت لا کر مزیرمؤثر بنایاجائیگا۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں