آذربائیجان ایئرلائینز کی کراچی کے لئے پہلی پرواز پہنچ گئی ، ایئرپورٹ پہنچنے پر واٹر کینن سلامی پیش کی گئی

جمعہ 19 اپریل 2024 16:33

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اپریل2024ء) آذربائیجان ایئرلائینز کی کراچی کے لئے پہلی پرواز پہنچ گئی ، جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ کراچی پہنچنے پر واٹر کینن سلامی پیش کرکے پرواز کا شاندار استقبال کیا گیا۔ پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی کے ترجمان کی طرف سے جاری بیان کے مطابق آذربائیجان سے کراچی کے لئے پہلی پرواز گزشتہ شب جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر پہنچی ہے۔

(جاری ہے)

جناح انٹرنیشنل پر پہلی پرواز کو شاندار واٹر کینن سلوٹ پیش کیا گیا۔ گورنر سندھ کامران ٹیسوری، صوبائی وزیر جام اکرام اور پاکستان میں آذربائیجان کے سفیر خضر فرہادوف نے پہلی پرواز کا استقبال کیا۔ اس موقع پر پاکستان سول ایوی ایشن کے ڈائریکٹر آف آپریشنز، ڈائریکٹر سکیورٹی اور قائم مقام ایئرپورٹ منیجر بھی موجود تھے۔ اس موقع پر کیک کاٹنے کی تقریب کا بھی انعقاد کیا گیا، آذربائیجان ائیرلائنز پہلے ہی اسلام آباد اور لاہور سے دو دو پروازیں چلا رہی ہے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں