وزیراعظم کی لانڈھی میں خودکش دھماکے کی شدید مذمت

امن و امان کی صورتحال خراب کرنے کی ہر مذموم کارروائی کو ناکام بنائیں گے، شہبازشریف

جمعہ 19 اپریل 2024 16:44

وزیراعظم کی لانڈھی میں خودکش دھماکے کی شدید مذمت
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 اپریل2024ء) وزیراعظم محمد شہبازشریف نے کراچی کے علاقے لانڈھی میں خودکش دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ امن و امان کی صورتحال خراب کرنے کی ہر مذموم کارروائی کو ناکام بنائیں گے ۔

(جاری ہے)

اپنے بیان میں وزیر اعظم نے کہاکہ پولیس کی بر وقت کارروائی سے ہم کسی بڑے جانی نقصان سے بچ گئے ۔ شہبازشریف نے دھماکے میں زخمی ہونے والے افراد کی جلد صحت یابی کی دعاء کرتے ہوئے زخمیوں کو ہر ممکن طبی امداد فراہم کرنے کی ہدایت کی ۔ وزیراعظم نے کہاکہ دہشتگردی کے مکمل خاتمے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے ۔ شہبازشریف نے کہاکہ امن و امان کی صورتحال خراب کرنے کی ہر مذموم کاروائی کو ناکام بنائیں گے ۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں