جلسہ کرنا پی ٹی آئی کا آئینی حق ہے، اسد قیصر کے مطالبے کی حمایت کرتا ہوں

مسئلہ یہاں تک محدود نہیں کہ ہم جلسہ کرسکتے ہیں یا نہیں؟ سنجیدگی سے غور کیا جائے کہ ملک آج کہاں کھڑا ہے، یہ عوام کی نمائندہ پارلیمان ہے یا اسٹیبلشمنٹ کی ترتیب گئی پارلیمان ہے؟ سربراہ جے یوآئی ف مولانا فضل الرحمان کا خطاب

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ پیر 29 اپریل 2024 20:28

جلسہ کرنا پی ٹی آئی کا آئینی حق ہے، اسد قیصر کے مطالبے کی حمایت کرتا ہوں
اسلام آباد ( اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین ۔ 29 اپریل 2024ء) سربراہ جے یوآئی ف مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ جلسہ کرنا پی ٹی آئی کا آئینی حق ہے، اسد عمر کا مطالبہ درست ہے، یہ عوام کی نمائندہ پارلیمان ہے یا اسٹیبلشمنٹ کی ترتیب گئی پارلیمان ہے؟ انہوں نے قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ جلسہ کرنا پی ٹی آئی کا آئینی حق ہے، اسد عمر کا مطالبہ درست ہے، مسئلہ یہاں تک محدود نہیں کہ ہم جلسہ کرسکتے ہیں یا نہیں؟ اس بات کا سنجیدگی سے غور کیا جائے کہ ملک آج کہاں کھڑا ہے،یہ عوام کی نمائندہ پارلیمان ہے یا اسٹیبلشمنٹ کی ترتیب گئی پارلیمان ہے؟ ہم پارلیمان کی اس حیثیت کے سوال سے نکلیں گے یا مزید دھنستے چلے جائیں گے؟ ملک کے قائم ہونے میں بیوروکریسی اور اسٹیبشلمنٹ کا کوئی کردار نہیں، قائداعظم کا پاکستان کہاں ہے؟ قائد اعظم نے جو اتحاد تنظیم اور یقین محکم کا درس دیا وہ کہاں ہے؟ تاریخ حقائق سے پردہ اٹھائے گی، تاریخ کسی کو معاف نہیں کرتی، ملک کو سنبھلنے ہی نہیں دیا جاتا اور مارشل لاء لگتے رہے، اسٹیبلشمنٹ ہمیں جو نتائج مرتب کرکے دے اور یہاں بیٹھنے کی فہرست دے کب تک سمجھوتہ کرتے رہیں گے؟ کب تک ان کے دروازوں پر بیٹھ کر بھیک مانگتے رہیں گے، ہم سب کو 2018 کے الیکشن پر بھی اعتراض تھا، اس بار بھی مینڈیٹ ویسا ہی ہے، لیکن اگر اس وقت دھاندلی تھی تو آج دھاندلی کیوں نہیں ہے؟ خدا کرے خبر غلط ہو، ہماری معلومات ہیں کہ اس بار اسمبلیاں بیچی اور خریدی گئی ہیں، کون ان اسمبلیوں اور پارلیمنٹ کو عوامی نمائندہ پارلیمان کہے گا؟یہاں بیٹھ کر کس طرح ضمیر مطمئن ہے؟ جیتنے اور ہارنے والے دونوں پریشان ہیں، حکومت میں بیٹھی جماعتوں کے اندر سینئر لوگ مجبور ہیں اور اپنے مینڈیٹ کو مسترد کررہے ہیں اور اعتراضات اٹھا رہے ہیں، صرف اپوزیشن کی بات نہیں ہم دیکھ بھی رہے ہیں اور سن بھی رہے ہیں۔

(جاری ہے)

ہم خاموش اس لئے کہ ہم نے اصولوں پر سمجھوتہ کیا، جمہوریت بیچی، اپنے ہاتھوں سے آقا بنائے ہیں۔ 

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں