وزیراعظم شہباز شریف کامتحدہ عرب امارات کے شاہی خاندان کے رکن شیخ طحنون بن محمد النہیان کے انتقال پر اظہارتعزیت

جمعرات 2 مئی 2024 09:50

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 مئی2024ء) وزیراعظم شہباز شریف نے متحدہ عرب امارات کے شاہی خاندان کےرکن اور ممتاز کاروباری شخصیت شیخ طحنون بن محمد النہیان کے انتقال پر گہرے رنج وغم کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

جمعرات کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے تعزیتی پیغام میں وزیراعظم نے کہا کہ غم کی اس گھڑی میں ہماری نیک خواہشات اور دعائیں متحدہ عرب امارات کی قیادت اور عوام کے ساتھ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان مضبوط تعلقات استوار کرنے میں شیخ طحنون بن محمد النہیان کے کردار کو طویل عرصے تک یاد رکھا جائے گا۔ اللہ رب العزت اُنہیں اپنے جوار رحمت میں جگہ عطا فرمائے۔\932

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں