سینٹ انتخابات میں ہارس ٹریڈنگ کے الزامات کا معاملہ، الیکشن کمیشن کے سیاسی جماعتوں کے رہنمائوں کو دوبارہ نوٹسز جاری

منگل 25 ستمبر 2018 21:43

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 ستمبر2018ء) سینٹ انتخابات میں ہارس ٹریڈنگ کے الزامات عائد کرنے کے معاملے پر الیکشن کمیشن نے سیاسی جماعتوں کے رہنمائوں کو دوبارہ نوٹسز جاری کردئیے ہیں ،الیکشن کمیشن کی جانب سے دھاندلی الزامات پر نوٹس لینے کے باوجود کوئی بھی رہنما کمیشن میں پیش نہیں ہوا۔

(جاری ہے)

منگل کے روز الیکشن کمیشن کے ممبر سندھ عبدالغفار سومرو کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے سینٹ انتخابات میں دھاندلی کی شکایات پر از خود نوٹس کیس کی سماعت تاہم ہارس ٹریڈنگ کے الزامات لگانے والوں کی جانب سے کوئی بھی کمیشن کے سامنے پیش نہیں ہوا جس پر الیکشن کمیشن نے تمام سیاسی رہنماؤں کو دوبارہ نوٹس جاری کر تے ہوئے اگلی سماعت 25 اکتوبر کے لیے مقرر کر دی ہے واضح رہے کہ سینیٹ انتخابات میں ہارس ٹریڈنگ سے متعلق ڈاکٹر فاروق ستار، خواجہ اظہار، رضا ہارون، عظمی بخاری، شہاب الدین خان، مریم اورنگزیب اور امیر مقام نے الزامات لگائے تھے ۔

۔۔۔۔اعجاز خان

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں