ن) لیگ نے اپنے بیانیہ کا حال دیکھ لیا،بہتر ہے اب اپنا رونا گھر میں روئیں،دانیال چوہدری

قیادت جیلوں میں پڑی ہے،خلائی مخلوق الیکشن کمیشن تھی، اسٹیبلشمنٹ میں ہر چیز شامل ہوتی ہے،گفتگو

پیر 15 اکتوبر 2018 23:53

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 اکتوبر2018ء) رہنما پاکستان مسلم لیگ (ن)دانیال چوہدری نے کہا ہے کہ ضمنی انتخابات کے بعد پاکستان تحریک انصاف صفر پر آ کر کھڑی ہو گئی ہے۔ نجی ٹی وی سے گفتگوکرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ خلائی مخلوق الیکشن کمیشن تھی، اسٹیبلشمنٹ میں ہر چیز شامل ہوتی ہے، عام انتخابات میں جو کوتاہیاں ہوئیں اس کا ذمہ دار الیکشن کمیشن ہے۔

(جاری ہے)

اس سوال پر کہ نوازشریف کا بیانہ ووٹ کو عزت دو کہیں فوج کیخلاف تو نہیں پر دانیال چوہدری نے کہا کہ ن لیگ نے اپنے بیانیے کا حال دیکھ لیا اوراب ہماری قیادت جیلوں میں پڑی ہے ، اس لیے اب بہتر ہے کہ چپ ہو کرہم اپنا رونا گھر میں ہی روئیں کیونکہ یہاں پر کوئی ساتھ دینے والا نہیں ۔رہنما ن لیگ نے بتایا کہ پارٹی جیتنے والے متعدد آزاد امیدواروں سے رابطے میں ہے، یہ لوگ عمران خان کے رویے کی وجہ سے پریشان ہیں اورپارٹی چھوڑنا چاہتے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ ن لیگ عوام کوحکومت کا اصلی چہرہ دکھانا چاہیتی ہے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں