پاکستان کی چیئر پرسن دختران ملت آسیہ اندرابی کیخلاف مضحکہ خیز بھارتی چارج شیٹ کی سخت مذمت

ہفتہ 17 نومبر 2018 20:29

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 نومبر2018ء) پاکستان نے چیئر پرسن دختران ملت آسیہ اندرابی کیخلاف مضحکہ خیز بھارتی چارج شیٹ کی سخت مذمت کی ہے اور کہا ہے کہ حق خودارادیت کیلئے کشمیریوں کے جائز جدوجہد کو دہشت گردی قرار دینے کیلئے بھارت کی تمام کوششیں بری طرح ناکام ہو چکی ہیں۔

(جاری ہے)

ہفتہ کو دفتر خارجہ کے ترجمان ڈاکٹر محمد فیصل نے اپنے ایک ٹویٹ میں کہا ہے کہ بے بنیاد الزامات پر کشمیری رہنماوں کی گرفتاریاں انہیں سلاخوں کے پیچھے بند کرنا انسانی حقوق چارٹر کی سنگین خلاف ورزی اور بڑی جمہوریت کے بھارتی دعووں کیساتھ مذاق ہے۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ بھارت کو تمام کشمیری خواتین،مردوں اور بچوں کو دہشت گرد یا عسکریت پسند قرار دینے کی کوششوں میں ناکامی کا اعتراف کرنیکی ضرورت ہے۔دفتر خارجہ کے تر جمان نے بین الاقوامی برادری سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کے حوالے سے اقوام متحدہ کے کونسل برائے انسانی حقوق اور کشمیر سے متعلق آل پارٹی پارلیمانی گروپ(لندن) تحقیقات کیلئے انکوائری کمیشن کے قیام میں تیزی لائی جائے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں