حکومت سیاسی گرفتاریاں کرنے سے گریز کرے، یہ جمہوریت کیلئے نقصان دہ ہو سکتا ہے،سید نوید قمر

بدھ 12 دسمبر 2018 23:27

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 دسمبر2018ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما سید نوید قمر نے کہا ہے کہ حکومت سیاسی گرفتاریاں کرنے سے گریز کرے، یہ جمہوریت کیلئے نقصان دہ ہو سکتا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کو پارلیمنٹ ہائوس میں اے پی پی سے گفتگو کے دوران کیا۔ انھوں نے کہا کہ ہمارے دور میں ایک بھی سیاسی رہنما گرفتار ہوا نہ کسی کو جیل بھجوایا گیا۔

(جاری ہے)

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے ہمیشہ پارلیمنٹ کی بالادستی اور جمہوریت کے استحکام کی سیاست کی۔ بلاول بھٹو زرداری کیلئے نیب کے نوٹسز جاری کرنا مذاق کے سوا کچھ نہیں۔نیب اس سے اس وقت کا حساب چاہتا ہے جب وہ ایک سال کا تھا۔ دنیا کا انوکھا احتساب ہے جو شیر خواروں سے بھی کیا جا رہاہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے ہر دور میں اس قسم کے دبائو برداشت کئے ہیں۔ پیپلز پارٹی آمروں کا مقابلہ کرتی رہی ہے ۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں