سپریم کورٹ : فرانسیسی شہری عدم شواہد کی بنا پر گیارہ ماہ بعد بری کرنے کا حکم

جمعرات 25 اپریل 2019 21:43

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 اپریل2019ء) سپریم کورٹ نے لیڈری ڈاکٹر کو اغواء کرنے معاملہ میں مبینہ ملوث فرانسیسی شہری کو عدم شواہد کی بنا پر گیارہ ماہ بعد بری کرنے کا حکم جاری کردیا ہے ۔ عدالت کا ملزم کو دو لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکے جمع کرانے کا حکم ، ملزم کے بیرون ملک جانے پر بھی پابندی لگادی گئی ہے ۔

(جاری ہے)

کیس کی سماعت جسٹس منظور ملک کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے کی دوران سماعت جسٹس منظور ملک نے پولیس کی اب تک کی کارکردگی پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ریمارکس دیئے کہ لڑکی زندہ ہے تو کہاں ہے سی پی او کو بتانا ہوگا کہ لڑکی کہاں گئی ایک پڑھی لکھی خاتون کا یوں لاپتہ ہوجانا انتہائی تکلیف دہ ہے دعا گو ہیں کہ خاتون زندہ ہو سی پی او راولپنڈی نے اس موقع پر عدالت کو بتایا کہ زیر ید ملزم سلطان سے دوران تفتیش اور ریمانڈ کوئی ثبوت نہیں ملا ملزم کے بقول وہ آخری بار خاتون سے گزشتہ برس 13 جنوری کو ائرپورٹ پر ملا تھا اغواء شدہ خاتون کی والدہ نے اس موقع پر عدالت میں دہائی دیتے ہوئے بتایا کہ ملزم سلطان مجھے اور میرے بیٹوں کو دھمکیاں دیتا ہے عدالت نے سی پی او راولپنڈی کو متاثرہ فیملی کو تحفظ فراہم کرنے کا حکم دیتے ہوئے معاملہ کی سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی کردی ہے

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں