پاکستان نیشنل کونسل آف آرٹس کے زیر اہتمام یوم آزادی کے سلسلہ میں رنگا رنگ تقریب

جمعرات 22 اگست 2019 22:27

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 اگست2019ء) پاکستان نیشنل کونسل آف آرٹس کے زیر اہتمام یوم آزادی کے سلسلہ میں ایک رنگا رنگ تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں قومی اور ملی نغموں اور علاقائی موسیقی اوررقص پیش کئے گئے۔ اس موقع پر پی این سی اے کا آڈیٹوریم میں ملک بھر سے آئے فنکاروں اور شائقین کے ساتھ کھچا کھچ بھر گیا۔

(جاری ہے)

اس تقریب کے اہتمام کا مقصد یوم آزادی کے جدوجہد آزادی کے ہیروزکو سلام پیش کرنا اور نوجوان نسل کو قومی ہیروز سے روشناس کرانا تھا تاکہ وہ ان افکار پر عمل کرتے ہوئے پاکستان کو عظیم سے عظیم تر اور خوشحال بنانے میں کردار ادا کریں۔ گلگت بلتستان سے فنکار ولی بیگ، اسلام آباد سے رضوانہ خان اور عمر رئیس، آزاد جموں کشمیر سے راجہ عمران، بلوچستان سے سبز علی بگٹی، کے پی کے سے ملنگان گروپ، سرائیکی سے نعیم الحق ببلو اور پنجاب سے فضل عباس جٹ شریک ہوئے۔ پاکستان کے قومی گیت اور لوک موسیقی، پی این سی اے کے نیشنل پرفارمنگ آرٹس گروپ کے علاوہ رنگا رنگ لوک رقص، کیلاش، کشمیری، لیوا، خٹک، سندھی جھومر، بھنگڑا پیش کیا گیا۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں