پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں پیش آنے والے واقعے کے ذمہ داروں کیخلاف سخت کارروائی ہوگی، وزیر داخلہ اعجاز شاہ

پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں پیش آنے والا واقعہ دردناک ہے، ایسا نہیں ہونا چاہیے تھا اور میری زندگی میں اسپتال پر کبھی ایسا حملہ نہیں ہوا، گفتگو

بدھ 11 دسمبر 2019 23:49

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 دسمبر2019ء) وفاقی وزیرداخلہ اعجاز شاہ نے کہا ہے کہ پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں پیش آنے والے واقعے کے ذمہ داروں کیخلاف سخت کارروائی ہوگی۔

(جاری ہے)

بدھ کو لاہور میں پیش آنے والے افسوسناک واقعہ پر ردعمل دیتے ہوئے وزیرداخلہ اعجاز شاہ نے کہا کہ پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں پیش آنے والا واقعہ دردناک ہے، ایسا نہیں ہونا چاہیے تھا اور میری زندگی میں اسپتال پر کبھی ایسا حملہ نہیں ہوا، واقعہ کی انکوائری ضرور ہوگی اور ذمہ داروں کے خلاف سخت کارروائی ہوگی۔

وفاقی وزیرداخلہ نے کہا کہ وکلا اور ڈاکٹرز کے درمیان 4 ہفتے قبل لڑائی ہوئی تھی لیکن لڑائی کے بعد ان کی صلح کروا دی گئی تھی اور معاملہ بھی ختم ہو گیا تھا مگر آج دوبارہ پھر شروع ہوا، واقعہ سوشل میڈیا پرچلنے والی ویڈیو سے شروع ہوا، وکلا سوشل میڈیا پرویڈیو دیکھ کرمشتعل ہوئے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں