شاہد خاقان عباسی اور احسن اقبال کی ضمانت سے نااہل اور نالائق حکومت کاڈرامہ فلاپ ہوچکا،چودھری رفعت جاوید
لیگی رہنمائوں نے موجودہ حکومت کی انتقامی کارروائیوں کا استقامت کے ساتھ مقابلہ کیا،مسلم لیگی رہنماوڈپٹی میئر اسلام آباد
بدھ 26 فروری 2020 15:10
(جاری ہے)
مسلم لیگی رہنماچودھری رفعت جاوید نے سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی اسلام آبادہائیکورٹ سے ضمانت کی منظوری کو حق وسچ کی فتح قرار دیتے ہوئے کہاکہ شاہد خاقان عباسی نے جس جرات و بہادری کیساتھ نیب کیطرف سے بنائے جانے والے جعلی مقدمات کا مقابلہ کیااس نے پر ہم انہیں خراج تحسین پیش کرتے ہیں اور مبارکباد پیش کرتے ہیں۔
انہوں نے کہاکہ سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی اورسابق وزیرداخلہ اور سیکرٹری جنرل مسلم لیگ(ن) احسن اقبال نے موجودہ حکومت کی انتقامی کارروائیوں کا استقامت کے ساتھ مقابلہ کرکے ملک کے سیاسی حلقوں میں بالعموم اور عوامی حلقوں میں بالخصوص جرات اور بہادری کی ایک نئی تاریخ رقم کردی ہے اور حکمرانوں کے آگے نہ جھکنے کا فیصلہ کرکے سرفخر سے بلند کردیاہے۔ انہوں نے کہاکہ سلیکٹڈ وزیراعظم عمران نیازی جب سے اقتدار میں آئے ہیں تب سے لاکھوں افراد بے روزگار ہوچکے ہیں،قائدمیاں نوازشریف ملک وقوم کے محسن ہیں انہیں جیلوں میں رکھ کر عوام سے دور کرنے کی ناکام کوششیں کی جا رہی ہیں۔ انہوں نے کہاکہ اب ہم نے قائد اعظم کے پاکستان کو بچاناہے اور ترقی کے راستے پرگامزن کرنا ہے،عمران نیازی اور اس کے حواریوں نے غلط پالیسیوں سے ملک میں انتشار کی فضا پیدا کردی ہے ،رونادھونااس کا حل نہیں ،ملکی معیشت کی بہترین کیلئے عملی اقدامات کئے جائیں۔مسلم لیگی رہنما و ڈپٹی میئر اسلام آبادچودھری رفعت جاویدنے کہا کہ نااہل نالائق اور سلیکٹڈ حکومت اپوزیشن کے خلاف انتقامی مہم چلانے کے سوا کچھ نہیں کررہی ہے،ریاست مدینہ کے قیام کے دعویداروں نے عوام پر عرصہ حیات تنگ کر دیاہے،جھوٹے وعدے اور اورسہانیخواب دکھاکرڈیڑھ سال کے بعد ہی عوام کو مایوس کردیاہے نااہل نالائق اور سلیکٹڈ حکومت نے ملکی معیشت کا ستیاناس کردیا ہے، مہنگائی بے روزگاری عروج پرہے، لوگ خودکشیوں پر مجبور ہوگئے ہیں، پاکستان مسلم لیگ (ن)غریب عوام کی جماعت ہے انہیں اس نااہل نالائق اور سلیکٹڈ حکومت کے رحم وکرم پر نہیں چھوڑے گی ایوان اورایوان کے باہر عوام کے حقوق کیلئے آواز بلند کرتی رہے گی۔متعلقہ عنوان :
اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے اخری تیزی کا رجحان رہا، 100 انڈیکس میں مجموعی طور پر 751.35 پوائنٹس ..
دریائے کابل کے بالائی علاقوں میں شدید بارشوں کے باعث سیلابی صورتحال متوقع، 27 تا 30 اپریل کے دوران سیلابی ..
ہلال احمرپاکستان کی خدمات اور جذبہ خیر سگالی قابل ستائش ہے،مراکشی سفیر
پیپلز پارٹی کی جدوجہد اور قربانیاں ہیں سیاستدان مذاکرات کے دروازے کبھی بند نہیں،نیئر بخاری
اسلام آباد ٹینس کمپلیکس میں سازش کے تحت آپریشن کیا گیا،تاج حیدر
وزیراعظم کی زیرصدارت پاکستان کونسل برائے موسمیاتی تبدیلی کا تیسرا اجلاس، صوبائی حکومتوں اور وفاق ..
اسلام آباد،مدرسہ میں کرنٹ لگنے سے طالبعلم جاں بحق
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
مہنگائی کی ماری عوام کیلئے تازہ ہوا کا جھونکا، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی متوقع
وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال سے ورلڈ بینک کے گلوبل ڈائریکٹر برائے گورننس کی ملاقات، ترقیاتی ..
کوکا کولا کی جانب سے پاکستان میں 22 ملین ڈالر کی اضافی سرمایہ کاری
افغان شہریوں کو غیر قانونی طور پر پاکستانی شناختی کارڈ کے اجراء کا معاملہ ، ملزم گرفتار
اسلام آباد سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے اخری تیزی کا رجحان رہا، 100 انڈیکس میں مجموعی طور پر 751.35 پوائنٹس کا اضافہ
-
اچھی تربیت اور تعلیم زندگی میں کامیابی کے لئے لازم و ملزوم ہیں،گورنر پنجاب
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
سونے کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان برقرار
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
محمود خان اچکزئی کے وارنٹ گرفتاری جاری
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
علی امین گنڈا پور وفاق پر قبضہ کر کے انتشار پھیلانا چاہتے ہیں: سپیکر پنجاب اسمبلی
-
وزیراعلی خیبر پختوانخواہ کی اسلام آباد پر دھاوے کی دھمکی نہایت سنگین معاملہ ہی: سعد رفیق
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار