- قومی ادارے کورونا سے لڑ رہے ہیں جبکہ وزیراعظم اٴْن سے لڑ رہے ہیں ، محمد علی درانی

ں*رلیمنٹ میں دونوں جانب بیٹھے تمام اراکین وزیراعظم کی غیرذمہ داری کا فوری نوٹس لیں د*ٹائیگرفورس بنانے کا مطلب یہ ہے کہ کورونا کی آگ سے گھرجلتا ہے تو جل جائے ، ہم پہلے کنواں کھودیں گے ۔وزیراعظم قوم کے بجائے کورونا وائرس کے ساتھ کھڑا ہے،سابق وفاقی وزیر کاوزیر اعظم کے خطاب پر ردعمل

منگل 31 مارچ 2020 22:10

wاسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 31 مارچ2020ء) سابق وفاقی وزیر محمد علی درانی نے کہاہیکہ قومی ادارے کورونا سے لڑ رہے ہیں جبکہ وزیراعظم اٴْن سے لڑ رہے ہیں ۔پارلیمنٹ میں دونوں جانب بیٹھے تمام اراکین وزیراعظم کی غیرذمہ داری کا فوری نوٹس لیں ۔ وزیراعظم عمران خان کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے محمدعلی درانی نے کہاکہ کورونا سے عوام کو بچانے کے لئے چاروں صوبوں کے اقدامات کے خلاف وزیراعظم کی ہرزہ سرائی پر صوبائی اسمبلیوں کو قراردادمذمت منظور کرنی چاہئے ۔

وزیراعظم نے اپنی حکومت کے اقدامات کے خلاف قوم سے خطاب کیا ۔ملک میں کورونا کی آگ لگی ہے، وزیراعظم اپنی تقریروں سے اس پر پٹرول چھڑک رہا ہے۔کورونا کا راستہ روکنے کے اقدامات کے خلاف وزیراعظم پندرہ روز سے مسلسل عوامی مہم چلارہے ہیں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ عمران خان وزیراعظم کے عہدے کی ذمہ داریوںکے خلاف جنگ کررہا ہے ۔وزیراعظم اپنی قیادت میںقوم کو متحد کرنے کے بجائے انتشار پھیلا رہا ہے ۔

وزیراعظم کی تقاریرمیں حالات کے بارے میں استدلال سن کر خوف طاری ہوگیا ہے ۔یہ تقریر بتاتی ہے کہ ہم ایسی گاڑی میں سوار ہیں جس کا ڈرائیور نہ دیکھ سکتا ہے نہ سٴْن سکتا ہے ۔محمدعلی درانی نے کہا کہ قوم کی گاڑی ایسا شخص چلارہا ہے جو سوچنے سمجھنے سے محروم ہے ۔ عمران خان نے اپنے خطاب میں مودی کی تقریر کا غلط حوالہ دے کر پوری دنیا میں پاکستان کی جگ ہنسائی کرائی ۔

چاروں صوبے اور ملکی ادارے اس معاملے میں اپنی خاموشی سے مجرمانہ غفلت کے مرتکب ہورہے ہیں جس کے نتیجے میں لاکھوں جانوں کے ضیاع کا سنگین خطرہ ہے ۔ انکا کہنا تھا کہ ٹائیگرفورس بنانے کا مطلب یہ ہے کہ کورونا کی آگ سے گھرجلتا ہے تو جل جائے ، ہم پہلے کنواں کھودیں گے ۔وزیراعظم قوم کے بجائے کورونا وائرس کے ساتھ کھڑا ہے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں