قومی اداروںکی یہ آئینی ذمہ داری ہے کہ قانون سازی اور دیگر ایشوز پر حکومت کا ساتھ دیں،چوہدری فواد حسین

منگل 29 ستمبر 2020 00:05

قومی اداروںکی یہ آئینی ذمہ داری ہے کہ قانون سازی اور دیگر ایشوز پر حکومت کا ساتھ دیں،چوہدری فواد حسین
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 ستمبر2020ء) وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ قومی اداروںکی یہ آئینی ذمہ داری ہے کہ قانون سازی اور دیگر ایشوز پر حکومت کا ساتھ دیں ،پیر کو نجی ٹی وی چینل سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ تمام ادارے ملک کو ترقی اور خوشحالی کی راہ پر ڈالنے کیلئے وسیع تر قومی مفاد میں کام کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ نیب آزادانہ طور تحقیقاتی عمل جاری رکھے ہوئے ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کے رہنما نواز شریف نے آل پارٹیز کانفرنس سے اپنے خطاب میں ذاتی مقاصد کے لئے اداروں پر تنقید کی ۔چوہدری فواد حسین نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کی ولولہ انگیز قیادت کے تحت حکومت کسی اپوزیشن رہنما سے انتقام نہیں لے رہی بلکہ لٹیروں اور بد عنوان عناصر کے خلاف احتسابی عمل جاری رکھے ہوئے ہے۔ انہوں نے کہا نواز شریف نے اپنی سیاسی پارٹی منی لانڈرنگ کے لئے استعمال کی۔ وزیر سائنس و ٹیکنالوجی نے سابق وزیر اعظم پر زور دیا کہ وہ لوٹی گئی تمام قومی دولت واپس کریں تاکہ اسے ملک و قوم کی ترقی اور خوشحالی کے لئے استعمال کیا جاسکے ۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں