عوام سے مسترد شدہ حزب اختلاف سیاست ترک کرکے فاشزم کی راہ پر چل نکلی ہے،احمد جواد

پہلے پانامہ لیکس نے انکی کارستانیوں کو بے نقاب کیا اب براڈشیٹ نے ان کی وارداتوں سے پردہ ہٹا دیا ہے، مرکزی سیکرٹری اطلاعات پی ٹی آئی

منگل 19 جنوری 2021 15:12

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 جنوری2021ء) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات احمد جواد نے کہا ہے کہ عوام سے مسترد شدہ حزب اختلاف سیاست ترک کرکے فاشسزم کی راہ پر چل نکلی ہے،پہلے پانامہ لیکس نے انکی کارستانیوں کو بے نقاب کیا اب براڈشیٹ نے انکی وارداتوں سے پردہ ہٹا دیا ہے، مایوس اور شکست خوردہ اپوزیشن اداروں کو دھمکانے پر اتر آئی ہے،دھمکیوں اور اداروں پر یلغار سے مردہ سیاست زندہ کرنے کی کوششیں پہلے کامیاب ہوئیں نہ اب ہوں گی۔

مریم اورنگزیب کے بیان پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے مرکزی سیکرٹری اطلاعات پی ٹی آئی احمد جواد نے کہا کہ عوام سے مسترد شدہ حزب اختلاف سیاست ترک کرکے فاشسزم کی راہ پر چل نکلی ہے۔انہوں نے کہا کہ مایوس اور شکست خوردہ اپوزیشن اداروں کو دھمکانے پر اتر آئی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پہلے پانامہ لیکس نے انکی کارستانیوں کو بے نقاب کیا اب براڈشیٹ نے انکی وارداتوں سے پردہ ہٹا دیا ہے۔

احمد جواد نے کہا کہ شریف خاندان کی تجوریوں میں موجود دولت کی رسیدیں مل رہی ہیں نہ نون لیگ کے اکائونٹس کا کوئی حساب کتاب۔انہوں نے کہا کہ پہلے سپریم کورٹ اور احتساب عدالت ان سے رسیدیں مانگتی رہیں اب الیکشن کمیشن مانگ رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ رسیدیں دینے کی بجائے الیکشن کمیشن کو لشکر کشی کے ذریعے دھمکایا جارہا ہے، دھمکیوں اور اداروں پر یلغار سے مردہ سیاست زندہ کرنے کی کوششیں پہلے کامیاب ہوئیں نہ اب ہوں گی۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں