مسلم لیگ (ن) کی پوری سیاسی تاریخ مشکوک سرپرستیوں سے بھری ہوئی ہے،فرخ حبیب

مریم صفدر بتائیں (ن) لیگ نے مودی کی حمایت کیلئے جندال سے کتنے پیسے لئے،(ن) لیگ، پیپلز پارٹی اور جے یو آئی اپنی چوری پر سینہ زوری کررہے ہیں، پارلیمانی سیکرٹری

منگل 19 جنوری 2021 23:50

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 جنوری2021ء) رکن قومی اسمبلی وپارلیمانی سیکرٹری فرخ حبیب نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کی پوری سیاسی تاریخ مشکوک سرپرستیوں سے بھری ہوئی ہے،مریم صفدر بتائیں (ن) لیگ نے مودی کی حمایت کیلئے جندال سے کتنے پیسے لئے،(ن) لیگ، پیپلز پارٹی اور جے یو آئی اپنی چوری پر سینہ زوری کررہے ہیں۔مریم نواز کی الیکشن کمیشن کے باہر تقریر پر ردعمل دیتے ہوئے رکن قومی اسمبلی وپارلیمانی سیکرٹری فرخ حبیب نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کی پوری سیاسی تاریخ مشکوک سرپرستیوں سے بھری ہوئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ جنرل جیلانی کی نرسری میں پروان چڑھتے ہیں اور اسامہ بن لادن کے پیسوں سے سیاست کرتے ہے۔ انہوں نے کہا کہ بیرونی طاقتیں بھی پیسہ دیکر انہیں اپنا دم چھلا بناتی رہی ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ مریم صفدر بتائیں (ن) لیگ نے مودی کی حمایت کیلئے جندال سے کتنے پیسے لئے۔انہوں نے کہا کہ اجمل قادری کو اسرائیل نواز شریف نے بھیجا تھا ،نواز شریف نے ملک دشمن قوتوں کا بیانیہ اپنا رکھا ہے۔

انہوں نے کہا کہ بینظیر شہید نے انکشاف کیا تھا کہ نواز شریف نے 1989ء میں اسامہ بن لادن سے فارن فنڈنگ لی،بینظیر کے مطابق نواز شریف نے اسامہ سے پیسہ لیکر پاکستان پیپلز پارٹی کی حکومت کیخلاف عدم اعتماد کیلئے بانٹے۔انہوں نے کہا کہ ن لیگ، پیپلز پارٹی اور جمعیت علمائے اسلام اپنی چوری پر سینہ زوری کررہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ یہ الیکشن کمیشن آف پاکستان کو یادداشت پیش کرنے کی بجائے اپنی فارن فنڈنگ کے ذرائع کی رسیدیں جمع کروائیں۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں