پچاس لاکھ لوگ بے روز گار ہیں ، دو کروڑ لوگ خط غربت سے نیچے ہیں ، پاکستان (ن) کا ملک بھر میںبڑھتی ہوئی منگائی پر شدید تشویش کااظہار

عوام کا جینا مشکل ہوگیا ہے ،عمران خان کو عوام کے روزگار سے کوئی سروکار نہیں ،،عمران خان کو جتنا ترقی کرتا پاکستان ملاتھا تھا اس کی مثال نہیں ملتی ،حکومت نے تین سال میں بیڑا عرق کر دیا ہے ، موجودہ حکومت نے سب سے بد ترین حملہ ہائر ایجوکیشن کمیشن پر کیا

منگل 18 مئی 2021 23:55

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 مئی2021ء) پاکستان (ن) نے ملک بھر میںبڑھتی ہوئی منگائی پر شدید تشویش کااظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ پچاس لاکھ لوگ بے روز گار ہیں ، دو کروڑ لوگ خط غربت سے نیچے ہیں ،عوام کا جینا مشکل ہوگیا ہے ،عمران خان کو عوام کے روزگار سے کوئی سروکار نہیں ،،عمران خان کو جتنا ترقی کرتا پاکستان ملاتھا تھا اس کی مثال نہیں ملتی ،حکومت نے تین سال میں بیڑا عرق کر دیا ہے ، موجودہ حکومت نے سب سے بد ترین حملہ ہائر ایجوکیشن کمیشن پر کیا ،یونیورسٹیوں کے برے حالات ہیں اور بد ترین مالی بحران ہے ،ہائر ایجوکیشن کمیشن کو واپس اپنی جگہ پر لایا جائے ،تازہ کرپشن سکینڈل رنگ روڈ راولپنڈی کا منصوبے کا ہے اس کا حساب کون دے گا ،عمران خان اور عثمان بزدار رنگ روڈ کرپشن کے مجرم ہیں ،رنگ روڈ کرپشن میں وزیر اعظم اور عثمان بزدار استعفیٰ دیں اگر موجود رہے تو یہ تحقیقات پر اثر انداز ہونگے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ (ن )کے رہنما احسن اقبال،مفتاح اسماعیل اور طارق فضل چوہدری نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔مفتاح اسماعیل نے کہاکہ اشیاء خوردونوش کی قیمتیں پچیس فروری سے ہر ہفتے تیرہ فی صد سے زیادہ بڑھ رہی ہیں اس ہفتے سترہ فی صد اضافہ ہوا ہے ،پورے ملک میں مہنگائی میں اضافہ ہوا ہے ،مہنگائی نے غریب کی کمر توڑ کر رکھ دی ہے ،ناجائز انٹرسٹ ریٹ بڑھایا ،آج پچاس لاکھ لوگ بے روزگار ہیں ،ان میں دیہاڑی دار بھی شامل ہیںپندرہ فی صد بے روزگاری ہے جو سب سے بڑا نمبر ہے ،عوام کا جینا مشکل ہو گیا ،۔

انہوںنے کہاکہ 110 روپے کلو چینی مل رہی ہے ،یہ مہنگائی ہے جو موجودہ دور میں آئی ہے ،دو کروڑ لوگ خط غربت سے نیچے ہیں ،عمران خان کو عوام کے روزگار سے کوئی سروکار نہیں ہے ،عمران خان نے قرضہ واپس نہیں کیا بلکہ بلکہ تاریخی قرضہ لیا ہے ،عمران خان کو جتنا ترقی کرتا پاکستان ملاتھا تھا اس کی مثال نہیں ملتی لیکن اس حکومت نے تین سال میں بیڑا عرق کر دیا ہے ،جتنا خسارہ عمران خان نے اس ملک کو دیا ہے اس کی ماضی میں مثال نہیں ملتی۔

احسن اقبال نے کہاکہ یہ حکومت تین وسائل موبلائز کرنے میں ناکام رہی ہے ، موجودہ حکومت نے ڈویلپمنٹ بجٹ کاٹا ہے ،سی پیک کو اس حکومت نے تباہ کیا ،سب سے بد ترین حملہ ہائر ایجوکیشن کمیشن پر کیا آج یونیورسٹیوں کے برے حالات ہیں اور بد ترین مالی بحران ہے ،جتنے منصوبے ہم نے ہائر ایجوکیشن کمیشن میں شروع کیے تھے وہ سفید ہاتھی بن چکے ہیں۔احسن اقبال نے کہاکہ ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ ہائر ایجوکیشن کمیشن کو واپس اپنی جگہ پر لایا جائے ،حکومت نے یونیورسٹیوں سے کہا ہے کہ وہ فیسیں بڑھائیں ۔

انہوںنے کہاکہ تازہ کرپشن سکینڈل رنگ روڈ راولپنڈی کا منصوبے کا ہے اس کا حساب کون دے گا ۔ انہوںنے کہاکہ ہمارے دور میں کرپشن کم ہوئی ،اب پاکستان کی کرپشن کی رینکنگ بڑھی ہے ،پاکستان کا سب سے شفاف دور ہمارا تھا۔احسن اقبال نے کہاکہ ادویات کی قیمتوں میں اضافہ کیا گیا ،عمران خان اور عثمان بزدار رنگ روڈ کرپشن کے مجرم ہیں ۔ انہوںنے کہاکہ ٹیکس آپ سے جمع نہیں ہو رہا ،آپ نے ملک کا ستیاناس کر دیا کون جواب دے گا ،یہ قوم کو دھوکہ دے کر آپ کام نہیں چلا سکتے۔

انہوںنے کہاکہ رنگ روڈ کرپشن میں وزیر اعظم اور عثمان بزدار استعفیٰ دیں اگر موجود رہے تو یہ تحقیقات پر اثر انداز ہونگے۔احسن اقبال نے کہاکہ اس وقت ملک میں مافیا کی حکومت ہے ،اس مافیا نے رنگ روڈ منصوبے پر ساٹھ ارب کا قوم کو ٹیکہ لگایا اور اپنے دوستوں کی زمینوں کو فایدہ پہنچایا۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں