غازی ملت سردار ابراہیم خان نہ صرف آزاد کشمیر ،مقبوضہ کشمیر میں بسنے والے کشمیریوں کے بھی راہنما تھے،مقررین

وہ کسی بھی پاکستانی سے پہلے پاکستانی تھے جنہوں نے 19 جولائی 1947 کو اپنے گھر میں قرارداد پاکستان منظور کروا کر الحاق پاکستان کا نعرہ بلند کیا تھا، وہ ہمارے ہیرو اور محسن ہیں نیشنل پریس کلب میں جموں و کشمیر ڈیموکریٹک پارٹی کے زیر اہتمام نامور کشمیری راہنما غازی ملت سردار محمد ابراہیم خان کی 18 ویں برسی کے حوالے سے تقریب سے خطاب

ہفتہ 31 جولائی 2021 23:44

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 31 جولائی2021ء) غازی ملت سردار ابراہیم خان نہ صرف آزاد کشمیر بلکہ مقبوضہ کشمیر میں بسنے والے کشمیریوں کے بھی راہنما تھے، وہ کسی بھی پاکستانی سے پہلے پاکستانی تھے جنہوں نے 19 جولائی 1947 کو اپنے گھر میں قرارداد پاکستان منظور کروا کر الحاق پاکستان کا نعرہ بلند کیا تھا، انہوں نے ایک قلیل مدت میں یہ خطہ آزاد کروا کر ہمیں دیا ، انہوں نے کبھی بھی اپنا کشمیری تشخص پامال نہیں ہونے دیا، انہوں نے کشمیری قوم کی نمائندگی کا صحیح معنوں میں حق ادا کیا ہے، وہ ہمارے ہیرو اور محسن ہیں، آج وقت اس بات کا متقاضی ہے کہ انکے افکار کو ساتھ لیکر آگے بڑھا جائے، غازی ملت کا سیاسی وارث کوئی ایک قبیلہ نہیں بلکہ پوری کشمیری قوم ہے، مقررین نے ان خیالات کا اظہار نیشنل پریس کلب میں جموں و کشمیر ڈیموکریٹک پارٹی کے زیر اہتمام نامور کشمیری راہنما غازی ملت سردار محمد ابراہیم خان کی 18 ویں برسی کے حوالے سے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ہے، مقررین کا کہنا تھا کہ سردار محمد ابراہیم جموں کشمیر کی ایک اہم سیاسی سماجی شخصیت تھے ان کا نام ہمیشہ قائم رہے گا سردار ابراہیم میں جو خصوصیات تھیں وہ شاید آج کم ہی کسی لیڈر میں ہوں گی لیڈر کبھی بھی ایک مخصوص قبیلے کے لیے نہیں ہوتا ان کی حیثیت ایک ممتاز قدآور سیاستدان کی ہے ان کو مشعل راہ جانتے ہوِئے آج بھی ان کے بیٹے کے بعد ان کے پوتے سرانجام دے رہے ہیں انہوں نے ہمیشہ اصول کہ سیاست کی ہے اور آج بھی ان کے خاندان میں اصول کی سیاست کی جا رہی ہے تحریک آزادی کشمیر کے لیے ان کی خدمات کو بھی ہمیشہ یاد رکھا جائے گا، تقریب سے اپنے خطاب میں جموں و کشمیر ڈیموکریٹک پارٹی کی چیئرپرسن نبیلہ ارشاد ایڈووکیٹ کا کہا تھا کہ آج پوری کشمیری قوم اور انکے کے چاہنے والے غازی ملت سردار محمد ابراہیم خان کی اٹھارویں برسی عقیدت و احترام سے منا رہے ہیں اور انکی خدمات کو خراج تحسین پیش کر رہے ہیں، غازی ملت کسی بھی پاکستانی سے پہلے پاکستانی تھے جنہوں نے 19 جولائی 1947 کو اپنے گھر میں قرارداد پاکستان منظور کروا کر الحاق پاکستان کا نعرہ بلند کیا تھا، انہوں نے ایک قلیل مدت میں یہ خطہ آزاد کروا کر ہمیں دیا ، انہوں نے کبھی بھی اپنا کشمیری تشخص پامال نہیں ہونے دیا، انہوں نے کشمیری قوم کی نمائندگی کا صحیح معنوں میں حق ادا کیا ہے، وہ ہمارے ہیرو اور محسن ہیں، آج وقت اس بات کا متقاضی ہے کہ انکے افکار کو ساتھ لیکر آگے بڑھا جائے، کشمیری تکمیل پاکستان کیلئے اپنی جانوں کی قربانیاں دے رہے ہیں اس موقع پر ممتاز حریت راہنما عبدالحمید لون نے کہا کہ سرادر ابراہیم خان نہ صرف آزاد کشمیر بلکہ مقبوضہ کشمیر کے بسنے والے کشمیریوں کے راہنما تھے، آزاد کشمیر کے باسی خوش قسمت ہیں کہ وہ آزاد فضاوں میں سانس لے رہے ہیں، مقبوضہ کشمیر میں بسنے والے ہمارے بہن بھائی غاصب بھارتی افواج کے زیر تسلط ہیں اور ان کے ظلم و زیادتی کو برداشت کر رہے ہیں، مقبوضہ کشمیر میں پچھلے تین برس سے اسکولز، کالجز، اور یونیورسٹیز بند ہیں جبکہ پوری مقبوضہ وادی فوجی چھاونی کا منظر پیش کر رہی ہے، اپنے آپ کو مہذب کہنے والے عالمی برادری کو مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم نظر کیوں نہیں آتے، کشمیر کے حوالے سے بھارتی بیانیہ کمزور پڑ چکا ہے، تقریب سے دیگر مقررین نے بھی خطاب کیا جس میں انہوں نے غازی ملت سردار محمد ابراہیم خان کو زبردست خراج تحسین پیش کیا۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں