عالمی برادری افغانستان کو تنہا نہ چھوڑے،افغانستان میں حالیہ صورتحال سے تقریبا 3.5 ملین افراد اندرونی طور پر بے گھر ہو گئے ہیں،اقوام متحدہ ہائی کمشنر برائے مہاجرین
جمعہ 17 ستمبر 2021 20:10
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ کے طالبان سے روابط انسانی نوعیت کے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ افغانستان انتہائی مشکل دور سے گزر رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ حالیہ صورتحال کی وجہ سے تقریبا 3.5ملین افراد اندرونی طور پر بے گھر ہوچکے ہیں،جنہیں ادویات،خوراک اور پناہ گاہوں کی فوری اشد ضرورت ہے۔ہائی کمشنر فلیپو گرانڈی نے عالمی برادری اور ڈونرز سے اپیل کی کہ وہ انتہائی نامساعد حالات سے دو چار افغان عوام کی مدد کریں۔ہائی کمشنر نے کہا کہ افغانستان کے اثاثے منجمد ہیں۔ تنخواہوں کی ادائیگی کون کریگا،اور طالبان ملک کیسے چلائیں گے،طالبان خواتین ،طالبات اور ہزاری برادری سے کیسا رویہ رکھیں گے؟یہ وہ سوالات ہیں جو قابل غور ہیں۔انہوں نے کہا کہ عالمی برادری کو افغان عوام کی مشکلات پر قابو پانے اور انسانی ضروریات پر توجہ دینی چاہیئے۔ہائی کمشنر نے توقع ظاہر کی کہ نئی افغان انتظامیہ تمام فریقوں کیساتھ متحدہو کر افغانستان کیلئے کام کریگی کیونکہ تنازعات دوبارہ ملک کو عدم استحکام سے دو چار کر دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ افغانستان میں اس وقت غیر یقینی صورتحال ہے،ہمیں افغانستان اور خطے کو تباہی سے بچانا ہے۔ہائی کمشنر نے افغان عوام کی انسانی ہمدردی کی بنیاد پر امداد اور کابل سے غیر ملکی شہریوں کے انخلاپر پاکستان کا شکریہ ادا کیا۔ ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے ہائی کمشنر نے کہا کہ پاکستان سے افغان مہاجرین کی رضاکارانہ واپسی کے عمل کو روکا نہیں گیا بلکہ ہم انہیں محفوظ بنانا چاہتے ہیں۔اگر کوئی افغان خاندان رضاکارانہ واپسی چاہے تو ہم مکمل تعاون کرینگے۔اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے اخری تیزی کا رجحان رہا، 100 انڈیکس میں مجموعی طور پر 751.35 پوائنٹس ..
دریائے کابل کے بالائی علاقوں میں شدید بارشوں کے باعث سیلابی صورتحال متوقع، 27 تا 30 اپریل کے دوران سیلابی ..
ہلال احمرپاکستان کی خدمات اور جذبہ خیر سگالی قابل ستائش ہے،مراکشی سفیر
پیپلز پارٹی کی جدوجہد اور قربانیاں ہیں سیاستدان مذاکرات کے دروازے کبھی بند نہیں،نیئر بخاری
اسلام آباد ٹینس کمپلیکس میں سازش کے تحت آپریشن کیا گیا،تاج حیدر
وزیراعظم کی زیرصدارت پاکستان کونسل برائے موسمیاتی تبدیلی کا تیسرا اجلاس، صوبائی حکومتوں اور وفاق ..
اسلام آباد،مدرسہ میں کرنٹ لگنے سے طالبعلم جاں بحق
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
مہنگائی کی ماری عوام کیلئے تازہ ہوا کا جھونکا، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی متوقع
وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال سے ورلڈ بینک کے گلوبل ڈائریکٹر برائے گورننس کی ملاقات، ترقیاتی ..
کوکا کولا کی جانب سے پاکستان میں 22 ملین ڈالر کی اضافی سرمایہ کاری
افغان شہریوں کو غیر قانونی طور پر پاکستانی شناختی کارڈ کے اجراء کا معاملہ ، ملزم گرفتار
اسلام آباد سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے اخری تیزی کا رجحان رہا، 100 انڈیکس میں مجموعی طور پر 751.35 پوائنٹس کا اضافہ
-
اچھی تربیت اور تعلیم زندگی میں کامیابی کے لئے لازم و ملزوم ہیں،گورنر پنجاب
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
سونے کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان برقرار
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
محمود خان اچکزئی کے وارنٹ گرفتاری جاری
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
علی امین گنڈا پور وفاق پر قبضہ کر کے انتشار پھیلانا چاہتے ہیں: سپیکر پنجاب اسمبلی
-
وزیراعلی خیبر پختوانخواہ کی اسلام آباد پر دھاوے کی دھمکی نہایت سنگین معاملہ ہی: سعد رفیق
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار