عمران خان چاہیے یا پاکستان قوم کو اب فیصلہ کرنا ہے، حافظ حمداللہ

جمعرات 21 اکتوبر 2021 00:00

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اکتوبر2021ء) جمعیت علمائے اسلام ف کے رہنما حافظ حمداللہ نے کہا ہے کہ قوم کو اب فیصلہ کرنا ہے کہ عمران خان چاہیے یا پاکستان ۔ ایک انٹرویومیں انہوںنے کہاکہ اس وقت معیشت کی خرابی، مہنگائی، لاقانونیت بڑھ چکی ہے۔انہوں نے کہا کہ پوری قوم کو پی ڈی ایم کا بیانیہ اور مؤقف معلوم ہے۔ پی ٹی آئی حکومت مسلط کی گئی۔

(جاری ہے)

ان کا کہنا تھا کہ مولانا فضل الرحمان تو اسمبلی میں جانے کے لیے تیار نہیں تھے لیکن دوستوں کے کہنے پر بیٹھنا پڑا۔حافظ حمداللہ نے کہاکہ کہ عوام رو رہی ہے، تین سال سے زائد گزر گئے حکومت صرف باتیں کر رہی ہے، ناکامیوں اور معیشت کی تباہی کا ذمہ دار عمران خان ہیں۔انہوںنے کہاکہ عمران خان کو جتنا مستحکم پاکستان ملا اتنا کسی کو نہیں ملا، ہتھوڑا بھی اس کے ساتھ اور ڈنڈا بھی۔ جے یو آئی رہنما نے کہا کہ ہمارا بیانیہ سب کو معلوم ہے کہ یہ حکومت جعلی ہے اور جلد از جلد الیکشن کرایا جائے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں