ڈاکٹرنفیسہ شاہ کی پیپلزپارٹی قیادت اور جیالوں کو یوم تاسیس پر مبارکباد

جمہوریت اور پارلیمان کی بالادستی کیلئے جانیں قربان کرنیوالے پی پی پی کارکنوں کو خراج عقیدت اور سلام پیش کرتے ہیں، سینئر رہنما پیپلز پارٹی

منگل 30 نومبر 2021 22:16

ڈاکٹرنفیسہ شاہ کی پیپلزپارٹی قیادت اور جیالوں کو یوم تاسیس پر مبارکباد
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 30 نومبر2021ء) پاکستان پیپلزپارٹی کے 54 واں یوم تاسیس پر پیپلزپارٹی کی سینیئر رہنماء اور رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر نفیسہ شاہ نے پیپلزپارٹی کی قیادت اور تمام جیالوں کو یوم تاسیس کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ آج کے دن شہید ذوالفقارعلی بھٹو اور انکے ساتھیوں نے ایک ایسی پارٹی کی بنیاد رکھی جس نے ملک کو آئین دیا اور پارلیمان کو بالادست بنایا،شہید ذوالفقار علی بھٹو کی قیادت میں پارٹی نے آئین کی بالادستی اور جمہوریت کی بحالی کیلئے ایک طویل جدوجہد کی،پیپلز پارٹی نے عوام کے لئے ایک مضبوط منشور دیا جس میں بنیادی حقوق، سماجی انصاف اور مساوات کا وعدہ تھا، نفیسہ شاہ نے کہا کہ آج کے دن جمہوریت اور اور پارلیمان کی بالادستی کے لئے جانیں قربان کرنے والے شہید ذوالفقار علی بھٹو، شہید محترمہ بینظیر بھٹو سمیت تمام کارکنوں کو خراج عقیدت اور سلام پیش کرتے ہیں،پیپلزپارٹین بھٹو شہید کے مشن اور فلسفے پر ثابت قدم ہے،محترمہ شہید نے دلیری کیساتھ انتہاپسندی اور آمریت کا ڈٹ کر مقابلہ / کیا اور سمجھوتہ کرنے کے بجائے ملک کی بقا کی جنگ لڑی انہوں نے کہا کہ جمہوریت اور ملک کی خاطر محترمہ شہید نے اپنی جان تک قربان کردی انکے ویژن اور عظیم فیصلوں کے باعث ملک میں جمہوریت مضبوط ہوئی،پیپلزپارٹی بھٹو شہید کے فلسفے کے تحت پارلیمانی نظام کو کمزور کرنے اور عوام کے حقوق پر ڈاکہ ڈالنے والوں کا ڈٹ کر مقابلہ کرتی رہے گی،آج کا دن بھٹو کے نظریے کی ترویج کا سلسلہ جاری رکھنے کے عزم کا دن ہے،پیپلزپارٹی نے سیاسی اصلاحات کیلئے دروازے کھولے، اقلیتوں کو حقوق دیے اور مزدور طبقے کو عوامی ادوار میں شراکت دار بنایا،پیپلزپارٹی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں جمہوریت کی مضبوطی اور عوام کو بااختیار بنانے کیلئے جدوجہد جاری رکھے گی۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں