عوام پہلے ہی مہنگائی سے پریشان ہیں اب ان سے چند ناعاقبت عناصر دو وقت کی روٹی بھی کھانے سے محروم کرنا چاہ رہے ہیں: محمد جمیل احمد خان

ہفتہ 21 مئی 2022 22:56

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 مئی2022ء) کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 مئی2022ء) پاکستان مسلم لیگ (ق) کراچی ڈویژن کے صدر محمد جمیل احمد خان نے کہا ہے کہ عوام پہلے ہی مہنگائی سے پریشان ہیں اب ان سے چند ناعاقبت عناصر دو وقت کی روٹی بھی کھانے سے محروم کرنا چاہ رہے ہیں اور اب گندم کی قلت کا بہانہ بناکر کراچی کی عوام کو 100 روپے کلو آٹا کی فروخت کی شدید مذمت کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ کراچی کے فلور ملز نے گندم کا مصنوعی بحران پیدا کرتے ہوئے 30 فیصد پیداواری عمل کم کردیا انہوں نے کہا کہ اگر حکومت سندھ نے کوئی توجہ نہیں دی اور یہ صورتحال رہی تو کراچی میں آٹے کا شدید بحران ہوجائے گا ضرورت اس امر کی ہے تمام فلور ملز کا اسٹاک چیک کیا جائے محمد جمیل احمد خان نے مزید کہا کہ حکومت سندھ ایسے فلور ملز کے خلاف فی الفور نوٹسں لے اور ان کے خلاف سخت ترین کارروائی کی جائے جو گندم کی قلت کو جواز بناکر آٹا مہنگا فروخت کے مرتکب ہورہے ہیں۔

#

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں