حریت رہنما یاسین ملک پربھارتی مظالم کے خلاف دنیا بھرمیں آواز اٹھائیں گے، وفاقی وزیر ریاض حسین پیرزادہ
اتوار 22 مئی 2022 13:00
(جاری ہے)
ریاض حسین پیر زادہ نے کہاکہ آج دنیا میں کئی بڑے بڑے ممالک اسلحہ فروخت کرکے اور باہمی جنگیں کروا کر انسانی حقوق کی پامالی کے باوجود بھی بہترین جمہوری ملک کہلواتے ہیں ۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ آج دنیا یہ جانتی ہے کہ 20ہزار سے زیادہ کشمیری خواتین اپنے خاوندوں کا انتظار کر رہی ہیں جن کو بھارت کی قابض افواج نے غائب کر رکھا ہے ، اسی طرح غیر قانونی بھارتی مقبوضہ کشمیر میں 8500اجتماعی قبریں بھی دریافت ہوئی ہیں لیکن دنیا بھارتی مظالم دکھانے سے گریز کر رہی ہے، دوسری طرف جہاں چاہتے ہیں تو سیٹلائیٹ کے ذریعے اجتماعی قبریں دینا بھر کو دکھائی جاتی ہیں۔ انہوں نے کہاکہ مقبوضہ کشمیر میں 10ہزار نوجوانوں کو لاپتہ کیا گیا ہے اور اس کے علاوہ چھرے والی بندوقوں کے ذریعے لاکھوں افراد کو معذور کیا گیا ہے جن میں عورتیں اور بچے بھی شامل ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ بھارت نے میڈیا پر سخت پابندیاں عائد کر رکھی ہیں اور میڈیا رپورٹ نہیں کر سکتا، ظلم کے خلاف اٹھنے والی ہر آواز کو بند کر دیا جاتا ہے ، اسی طرح حریت رہنما یاسین ملک پر بھی ظلم کیا جا رہا ہے جو مقبوضہ کشمیر کے عوام کی آواز ہیں اور دنیا ان کے کردار سے واقف ہے لیکن بھارت یکطرفہ کارروائی کے ذریعے ان کو سخت سزا دینا چاہتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یاسین ملک پر لگائے جانے والے جھوٹے الزامات کے حوالے سے ان کو وکیل کی سہولت بھی نہیں فراہم کی جا رہی اور نہ ہی ان کو اپنا موقف پیش کرنے دیا جاتا ہے ۔ وفاقی وزیر نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ ان کو پھانسی کی سزا نہ دے دی جائے جیسا کہ دیگر حریت رہنمائوں کو دی گئی تھی۔ انہوں نے کہاکہ مقبوضہ جموں وکشمیر میں نوجوانوں کو شہید کیا جا رہا ہے ۔ ریاض حسین پیر زادہ نے کہا کہ بحثیت وزیر انسانی حقوق جون میں جنیوا جائوں گا اور انسانی حقوق کونسل کے اجلاس میں شرکت کروں گا۔ انہوں نے کہاکہ میں ظلم کرنے والے ہاتھ کو مڑونے کی استعداد تو نہیں رکھتا لیکن زبان سے ضرور جہاد کروں گا۔ ان کا کہنا تھا کہ حریت رہنما یاسین ملک کے خلاف یکطرفہ عدالتی کارروائی پر میں بطور وزیر انسانی حقوق حکومت پاکستان اور عوام کی طرف سے بھر پور احتجاج کرتا ہوں ،ہم یاسین ملک کے ساتھ ہیں اور ان کے خلاف بھارتی مظالم کے حوالے سے عالمی فورمز پر آواز بلند کریں گے ۔ اس موقع پر یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے کہا کہ یاسین ملک کی سزا کا علان 25مئی کو کیا جائے گا ، ان کا میڈیا ٹرائل کیا جا رہا ہے جس میں کہا جا رہا کہ انہیں پھانسی یا عمر قیدکی سزا ہوسکتی ہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ یاسین ملک کو ساڑھے تین سال سے ڈیتھ سیل میں قید رکھا ہوا ہے جہاں پر مقبول بٹ اور افضل گورو کو پھانسی دی گئی اور ان کی لاشیں بھی نہیں دیں ۔ انہوں نے کہا کہ یاسین ملک کے حوالے سے بھارت میں فلمیں دکھائی جاتی ہیں اور یکطرفہ طور پر کشمیر میں مظالم کا قصور وار ان کو ٹھہرایا جا رہا ہے ۔ مشعال ملک نے کہا کہ عدالتی کارروائی میں یاسین ملک کو اپنا موقف بھی بیان نہیں کرنے دیا جاتا اور نہ ہی ان کو وکیل کی سہولت دستیاب ہے ۔انہوں نے کہا کہ بطور خاندان ہماری اپیل انسانی حقوق کونسل جنیوا پہنچائی جائے جس کا 13جون کو اجلاس ہوگا تاکہ یاسین ملک کے عدالتی قتل کو روکا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ یاسین ملک کے حق میں بولنے والوں کو ہراساں کیا جاتا ہے ، غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر تسلط جموں و کشمیر ایک متنازعہ علاقہ ہے جس کے کیس بھارتی عدالتوں کی بجائے عالمی عدالتوں میں سنے جانے چاہئیں۔ مشعال ملک نے کہا کہ یاسین ملک تین سال سے شدید بیمار ہیں اوران پر تشددکیا جا رہا ہے جبکہ جعلی عدالتوں کے کالے قوانین کے تحت مظالم جاری ہیں ۔ انہوں نے وفاقی وزیر انسانی حقوق سمیت حکومت پاکستان سے اپیل کی کہ اس حوالے سے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کو خط لکھا جائے کیونکہ بھارت یاسین ملک کے ساتھ کچھ بھی کرسکتا ہے اور بھارتی حکومت کا ماضی میں رویہ بھی اس بات کا گواہ ہے ۔ انہوں نے کہاکہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل ، انسانی حقوق کی عالمی کونسل سمیت دیگر اداروں کو خط لکھے جائیں اور بطور متاثرہ فریق مجھے اور میری بیٹی کو بھی اجلاس میں شرکت کا موقع دیا جائے ۔ انہوں نے کہا کہ بھارت اپنے دہشتگرد کلبھوشن یادیو کیلئے عالمی عدالت انصاف گیا تاکہ اسے قونصلر رسائی مل سکے ، انہوں نے حکومت پاکستان ، پاکستانی عوام اور دنیا بھر میں مقیم کشمیر برداری سے اپیل کی کہ بھارتی مظالم کے خلاف آواز بلند کی جائے تاکہ کشمیری قوم کی نسل کشی کو روکا جا سکے۔انہوں نے کہاکہ بھارت پر دفاعی اور اقتصادی پابندیاں لگائی جائیں کیونکہ عالمی معاہدوں پر دستخط کرنے کے باوجود انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں کر رہا ہے اور مودی حکومت آئندہ انتخاب کی تیاری اور ہندوتوا کے ووٹ حاصل کرنے کیلئے یاسین ملک کو پھانسی دینا چاہتی ہے۔متعلقہ عنوان :
اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں
پاکستان معلومات کے تبادلے اور ڈیٹا کو حفاظت کے ساتھ خفیہ رکھنے کے لئے پر عزم ہے، ڈائریکٹر جنرل انٹرنیشنل ..
مہنگی مرغی، حکومت کا چوزے کی برآمد پرپابندی عائد کرنے کا فیصلہ
مسلم لیگ (ن )قومی اسمبلی میں سب سے بڑی جماعت ہے ،الیکشن کمیشن نے پارٹی پوزیشن جاری کردی
وزیرِاعلی خیبرپختون خوا نے بعض صوبائی ارکان کی شکایت بانی پی ٹی آئی سے کر دی
وزیراعظم شہبازشریف نے ٹیکس چوری روکنے کا ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم فراڈ قراردیدیا
توانائی پر پاک ایران تعاون موجود ہے، اپنی ضروریات کیلئے امریکا سے بھی رابطے میں ہیں،پاکستان
نیپرا کی ڈسکوز کے مارچ کے ماہانہ ایف سی اےکے حوالے سےعوامی سماعت مکمل
ہائی کورٹ ،چیئرمین، ڈپٹی چیئرمین سینیٹ انتخاب کیخلاف درخواست دوسری استدعا کے ساتھ یکجا
تاثر دیا گیا نواز شریف کا راستہ ان دیکھی طاقت یا شہباز نے روکا جو غلط ہے،عرفان صدیقی
وفاقی دارالحکومت میں پولن کی مجموعی مقدار میں کمی ریکارڈ
وزیراعظم 28 اپریل کو سعودی عرب میں عالمی اقتصادی فورم اور4 مئی کو گیمبیا میں او آئی سی سربراہی اجلاس میں ..
ایس ای سی پی نے نیا آن لائن کمپلینٹ مینجمنٹ سسٹم ’ایس ای سی پی ایکس ایس‘ متعارف کروا دیا
اسلام آباد سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
مہنگی مرغی، حکومت کا چوزے کی برآمد پرپابندی عائد کرنے کا فیصلہ
-
سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب کی ورلڈ فوڈ پروگرام کی کنٹری ڈائریکٹر کوکویوشییامہ سے ملاقات
-
حکومت گندم خریداری سے ہاتھ کھینچ چکی، کسان کو3900 روپے فی من قیمت نہیں مِل رہی
-
وزیراعظم شہبازشریف نے ٹیکس چوری روکنے کا ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم فراڈ قراردیدیا
-
توانائی پر پاک ایران تعاون موجود ہے، اپنی ضروریات کیلئے امریکا سے بھی رابطے میں ہیں،پاکستان
-
نیپرا کی ڈسکوز کے مارچ کے ماہانہ ایف سی اےکے حوالے سےعوامی سماعت مکمل
-
راولپنڈی پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں،اشتہاریوں سمیت 12ملزمان گرفتار
-
وزیراعظم 28 اپریل کو سعودی عرب میں عالمی اقتصادی فورم اور4 مئی کو گیمبیا میں او آئی سی سربراہی اجلاس میں شرکت کریں گے،ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرہ بلوچ کی ہفتہ وار پریس بریفنگ
-
بینک دولتِ پاکستان کی زری پالیسی کمیٹی (ایم پی سی)کا اجلاس 29اپریل کو ہوگا
-
ایس ای سی پی نے نیا آن لائن کمپلینٹ مینجمنٹ سسٹم ’ایس ای سی پی ایکس ایس‘ متعارف کروا دیا
-
شہداء کے اہلخانہ میرے دل کے بہت قریب ہیں ، ایک شہید کا داماد ہوں، وزیرداخلہ محسن نقوی
-
بچوں کے قتل اورخودکشی کی کوشش میں سزا پانیوالی خاتون کا دماغی معائنہ کروانے کا حکم