یو سی آئی نے پاکستان سائیکلنگ فیدریشن کی بھر پور حمایت کرنے اور سائیکنگ کے فروغ دینے کے لیے پاکستان سائیکلنگ فیڈریشن کو بھر پور تعاون فراہم کرے گی

جمعہ 29 مارچ 2024 14:30

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 مارچ2024ء) یو سی آئی نے پاکستان سائیکلنگ فیدریشن کی بھر پور حمایت کرنے اور سائیکنگ کے فروغ دینے کے لیے پاکستان سائیکلنگ فیڈریشن کو بھر پور تعاون فراہم کرے گی۔ جمعہ کواپنے ایک بیان میں پاکستان سائیکلنگ فیڈریشن کے صدر سید اظہر علی شاہ نے بتایا کیا کہ یونین سائیکلسٹ انٹرنیشنل (یو سی آئی) نے پاکستان بھر میں سائیکلنگ کو فروغ دینے کی کوششوں میں پاکستان سائیکلنگ فیڈریشن کے ساتھ تعاون کا وعدہ کیا ہے۔

(جاری ہے)

فیڈریشن کے صدر اظہر علی شاہ کو لکھے گئے خط میں یو سی آئی کے صدر نے ملک کے اندر کھیل کو آگے بڑھانے میں پاکستان سائیکلنگ فیڈریشن کی کوششوں کے لیے مکمل حمایت کا اظہار کیا۔ سابق عہدیداروں کی طرف سے فیڈریشن کے اندورنی طریقہ کار پر اٹھائے گئے خدشات کو تحقیق کرتے ہوئے یو سی آئی نے مکمل جانچ کی اور فیڈریشن کی طرف سے کوئی غلط کام نہیں پایا۔ یو سی آئی نے پاکستان سائیکلنگ فیڈریشن (پی سی ایف) کے اندرونی معاملات میں مداخلت نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے، فیڈریشن کی کارروائیوں پر اپنے بھرپور اعتماد کی تصدیق کی ہے۔ سید اظہر علی شاہ نے انکشاف کیا کہ پی سی ایف کو ایشین سائیکلنگ کنفیڈریشن (اے سی سی) کی جانب سے مکمل تعاون کا خط پہلےہی موصول ہوا چکا تھا۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں