شاہ سلمان امدادی مرکز نے سیلاب سے متاثرہ خاندانوں کو ہنگامی امداد فراہم کی

پیر 29 اپریل 2024 00:00

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 اپریل2024ء) خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں شدید بارشوں کی وجہ سے آنے والے تباہ کن سیلاب کے پیش نظر شاہ سلمان انسانی امداد اور امدادی مرکز ( کے ایس ریلیف) نے فوری کارروائی کرتے ہوئے 9,000 شیلٹر ،کھانے کی اشیااور امدادی سامان کٹس وغیرہ دونوں صوبوں کی سیلاب سے متاثرہ آبادی کی اہم ضروریات کو پورا کرنے کے لیے کھانے کی اشیا روانہ کیا ہے۔

(جاری ہے)

ضروری امدادی اشیاء جیسے شیلٹرز، سولر پینلز، کمبل، پلاسٹک میٹ، کچن سیٹ، واٹر کولر اور اینٹی بیکٹیریل صابن پر مشتمل یہ 9,000 شیلٹر NFIs کٹس 63,000 افراد کو جامع مدد فراہم کرتی ہیں، جو مشکل وقت کے دوران اہم ریلیف فراہم کرتی ہیں۔ اتوار کو یہاں جاری بیان کے مطابق اس امدادی سامان سے کے پی کے پانچ اضلاع (اپر دیر، لوئر چترال، سوات، چارسدہ، ڈی آئی خان) اور بلوچستان کے تین اضلاع (گوادر، چاغی، پشین) میں مقیم حالیہ سیلاب متاثرین کو براہ راست فائدہ پہنچے گا۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں