z تین پارٹیوں کے علاوہ سب سے بات کرنے کو تیار ہیں ، رئوف حسن

د*ڈیل کرکے اقتدار میں نہیں آئینگے ،نوازشریف اور شہبازشریف فیملیز میں تفریق منطقی انجام تک بڑھ رہی ہے، نوازشریف پیچھے رہ کر سیاست نہیں کر سکتے،وہ اسحاق ڈار کے ذریعے حکومت چلائیں گے، رہنما تحریک انصاف ! فواد چودھری کا کوئی گرین سگنل نہیں ملا ،میرا نہیں خیال کہ پی ٹی آئی انہیں تسلیم کرے گی،چھوٹ کے جانے والے واپس آئینگے تو پارٹی کمزور ہوگی، گفتگو

اتوار 28 اپریل 2024 23:10

۱ اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 اپریل2024ء) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما رؤف حسن نے کہا ہے کہنوازشریف اور شہبازشریف فیملیز میں تفریق منطقی انجام تک بڑھ رہی ہے، اسحاق ڈار نوازشریف کے قریبی ہیں اورراز دار ہیں، نوازشریف پیچھے رہ کر سیاست نہیں کر سکتے،وہ اسحاق ڈار کے ذریعے حکومت چلائیں گے،فواد چوہدری کو پارٹی میں لینے کا سگنل نہیں ملا۔

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے رئوف حسن نے کہا کہ W فواد چودھری کا کوئی گرین سگنل نہیں ملا ،میرا نہیں خیال کہ پی ٹی آئی انہیں تسلیم کرے گی اگر پی ٹی آئی چھوڑنے والے واپس آئیں گے تو پارٹی کمزور ہوجائے گی۔۔ انہوں نے کہا کہ نوازشریف اور شہبازشریف فیملیز میں تفریق منطقی انجام تک بڑھ رہی ہے، اسحاق ڈار نوازشریف کے قریبی ہیں اورراز دار ہیں، نوازشریف پیچھے رہ کر سیاست نہیں کر سکتے،وہ اسحاق ڈار کے ذریعے حکومت چلائیں گے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ آج پی ٹی آئی کی سیاسی کمیٹی کا اجلا س ہو رہا ہے، جس میں پارٹی چھوڑنے والوں کا معاملہ بھی آئے گا، فیصلہ سابق چیئرمین پی ٹی آئی کا ہوگا، وہ جو فیصلہ کریں گے ہم تسلیم کریں گے۔رہنما تحریک انصاف کا کہنا تھا کہ تین سیاسی جماعتوں کے علاوہ ہم سب کے ساتھ بات کرنے کو تیار ہیں ، کسی قسم کی ڈیل کر کے واپس اقتدار میں نہیں آئیں گے۔پی اے سی کے حوالے سے ابھی فیصلہ ہونا باقی ہے، اس حوالے سے اگر عمر ایوب نے کچھ لکھا ہے تو ٹھیک لکھا ہوگا۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں