چکن فروشوں کی تنظیم سترہ اپریل کی ہڑتال کے معاملے پر دو حصوں میں تقسیم ہو گئی

ریٹیلرز ایسوسی ایشن راولپنڈی ڈویژن کا سترہ اپریل کوبرائیلر مرغی کی سپلائی معطل کرنے کا اعلان

منگل 16 اپریل 2024 16:53

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اپریل2024ء) چکن فروشوں کی تنظیم سترہ اپریل کی ہڑتال کے معاملے پر دو حصوں میں تقسیم ہو گئی جبکہ ریٹیلرز ایسوسی ایشن راولپنڈی ڈویژن نے سترہ اپریل کوبرائیلر مرغی کی سپلائی معطل کرنے کا اعلان کر دیا جبکہ راولپنڈی پولٹری ایسوسی ایشن نے ہڑتال اور احتجاج سے لاتعلقی کا اظہار کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

پنجاب پولٹری ٹریڈر ایسوسی ایشن کی جانب سے (آج) منگل دی جانے والی احتجاج کی کال پر راولپنڈی پولٹری ایسوسی ایشن نے لاتعلقی کا اظہار کر دیا ہے۔

پولٹری ایسوسی ایشن کے نمائندوں نے بتایا کہ پہلے ہی مزدور طبقہ مہنگائی کی چکی میں پس رہے ہیں ،اپنے ساتھ وابستہ کاروباری افراد کو احتجاج میں دھکیل کر مزید بے روزگار نہیں کرنا چاہتے۔شہریوں نے بھی چکن کے ریٹس میں ہو شربا اضافے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے حکومت سے مطالبہ کیا کہ مرغی کی فیڈ اور دیگر چیزوں کے ریٹس کم کئے جائیں تاکہ غریب عوام بھی چکن کھا سکے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں