تھانہ ریس کورس پولیس کا ڈھوک سیداں اورگردونواح میں سرچ آپریشن

منگل 16 اپریل 2024 17:27

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اپریل2024ء) تھانہ ریس کورس پولیس نے ڈھوک سیداں اورگردونواح میں سرچ آپریشن کرتے ہوئے 25 گھروں اورکرایہ داروں کے کرایہ داری کوائف درج کئے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ریس کورس پولیس نے ڈھوک سیداں اورگردونواح میں سرچ آپریشن کیا، سرچ آپریشن میں مقامی پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والوں اداروں نے حصہ لیا، سرچ آپریشن میں 19گھروں،06کرایہ داروں کے کرایہ داری کوائف چیک کیے گئے۔ ایس پی پوٹھوہار ناصر نواز کا کہناتھاکہ سرچ آپریشنز کا مقصد جرائم پیشہ عناصرکی بیخ کنی کرنا ہے،نیشنل ایکشن پلان کے تحت سرچ آپریشنز کا سلسلہ جاری رہے گا۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں