بین الاقوامی منڈی میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کے باعث ملک میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کیاگیا، ترجمان وزارت خزانہ

منگل 16 اپریل 2024 17:30

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اپریل2024ء) وزارت خزانہ نے کہاہے کہ بین الاقوامی منڈی میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کے رحجان کے پیش نظرملک میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کیاگیاہے۔

(جاری ہے)

منگل کو وزارت خزانہ کے ترجمان نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافہ کی وجوہات کے حوالہ سے جاری بیان میں کہاہے کہ گزشتہ 15 روز کے دوران عالمی مارکیٹ میں پٹرول کی قیمت میں 3.82 ڈالر فی بیرل اضافہ اورہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 4.30 امریکی ڈالر فی بیرل اضافہ ہواہے۔

ترجمان نے کہاکہ کہ اوگرا کی جانب سے پٹرول کی قیمت میں 4.53 روپے جبکہ ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 8.14 روپے اضافے کی تجویز دی گئی تھی۔ ترجمان نے بتایاکہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں عالمی مارکیٹ میں قیمتوں میں ہونے والے ردوبدل اور ایکسچینج ریٹ پر منحصر ہیں ۔ علاوہ ازیں مشرق وسطیٰ کی غیر یقینی صورتحال کی وجہ سے بھی عالمی مارکیٹ میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے۔ ترجمان نے امید ظاہرکی کہ مشرق وسطی بحران کے خاتمے سے صارفین کو ریلیف مل سکے گا۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں