پاکستان دنیا کی پانچویں بڑی ریاست ہے گوہر اعجاز

ریکوڈک مائنز میں سعودی سرمایہ کاری معاہدے کو حتمی شکل دی جائے گی، پاکستان میں سرمایہ کاری پر خطے میں سب سے زیادہ منافع ملتا ہے، سابق نگران وزیر

منگل 16 اپریل 2024 22:46

پاکستان دنیا کی پانچویں بڑی ریاست ہے گوہر اعجاز
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 اپریل2024ء) سابق نگراں وزیر تجارت و صنعت گوہر اعجاز نے کہا ہے کہ سعودی عرب کی پاکستان میں سرمایہ کاری کے عملی اقدامات پرکام شروع ہوچکا ہے۔گوہر اعجاز نے اپنے بیان میں کہا کہ نگراں حکومت کے دور میں جی سی سی معاہدہ کیا گیا، سعودی عرب کے ساتھ دو طرفہ سرمایہ کاری کا معاہدہ بھی کیا گیا۔ انہوں نے بتایا کہ ایس آئی ایف سی، سرمایہ کاری بورڈ نے سرمایہ کاری سے متعلق تحفظات کو دور کیا۔

(جاری ہے)

سابق نگراں وزیر تجارت و صنعت نے کہا کہ سعودی عرب کا پرائیویٹ سیکٹر پاکستان میں سرمایہ کاری کرے گا۔نہوں نے بتایا کہ ریکوڈک مائنز میں سعودی سرمایہ کاری معاہدے کو حتمی شکل دی جائے گی۔گوہر اعجاز نے بتایا کہ پاکستان کی کیپیٹل مارکیٹ میں سعودی عرب کی گہری دلچسپی ہے، سعودی فنڈز پاکستان اسٹاک ایکسچنج میں بہترین سرکاری کمپنیوں میں سرمایہ کاری کرے گا، پاکستان دنیا کی پانچویں بڑی ریاست ہے اس لیے پاکستان میں سرمایہ کاری پر خطے میں سب سے زیادہ منافع ملتا ہے۔انہوں نے کہا کہ سیاسی اور معاشی استحکام سے پاکستان کے مسائل حل ہو سکتے ہیں، پاکستان کو معاشی روڈ میپ، سرمایہ کاری کا ماحول بنانے کی ضرورت ہے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں