مشرق وسطی کی غیر یقینی صورت حال پٹرول قیمتیں اضافہ قرار

عالمی مارکیٹ میں بیرل میں بھی اضافہ ہوا،بحران کے خاتمے سے ریلیف ممکن

منگل 16 اپریل 2024 22:49

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 اپریل2024ء) وزارت خزانہ کے حکام نے کہا ہے کہ مشرق وسطیٰ کی غیر یقینی صورتحال کی وجہ سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں عالمی سطح پر اضافہ ہوا ہے بحران کے خاتمے پر عوام کو ریلیف مل سکے گا۔

(جاری ہے)

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافہ کی وجوہات پر ترجمان وزارت خزانہ نے کہا ہے کہ گذشتہ 15 روز کے دوران عالمی مارکیٹ میں پٹرول کی قیمت میں 3.82 امریکی ڈالر فی بیرل اورص ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 4.30 امریکی ڈالر فی بیرل اضافہ ہوا ہے ترجمان کے مطابق اوگرا کی جانب سے پٹرول کی قیمت میں 4.53 روپے جبکہ ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 8.14 روپے اضافے کی تجویز دی گئی تھی ترجمان کے مطابق وزارت خزانہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں عالمی مارکیٹ میں قیمتوں میں ہونے والے ردوبدل اور ایکسچینج ریٹ پر انحصار کرتی ہیں مشرق وسطی کی غیر یقینی صورتحال کی وجہ سے بھی عالمی مارکیٹ میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے ترجمان کے مطابق مشرق وسطی بحران کے خاتمے سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے حوالے سے ریلیف مل سکے گا۔

۔۔۔۔۔اعجاز خان

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں