نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس کی کارروائی، 54 کلو منشیات برآمد ، دو ملزمان گرفتار

منگل 16 اپریل 2024 22:50

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اپریل2024ء) نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس نے منشیات سمگل کرنے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے 54 کلو منشیات برآمد کر کے دو ملزمان گرفتار کر لئے ہیں۔

(جاری ہے)

ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق خفیہ اطلاعات پر کارروائی کے دوران موٹروے بھیرا کے قریب 54 کلو منشیات برآمد کی گئی، منشیات میں 24 کلو افیون اور 30 کلو چرس شامل ہیں۔ منشیات گاڑی کے خفیہ خانوں میں چھپائی گئی تھیں۔ ابتدائی قانونی کاروائی کے بعد منشیات بمہ ملزمان اے این ایف کے حوالے کر دیئے گئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں