چیف الیکشن کمشنر کی قیادت میں وفد کا الیکٹرانک ووٹنگ مشین کے معائنہ اور انتخابی مراحل میں اس کے استعمال کے امکانات و ممکنات کا جائزہ لینے کے لیے برازیل کا دورہ
بدھ 17 اپریل 2024 17:16
(جاری ہے)
تین روزہ دورے کے دوران پاکستانی وفد کی قیادت چیف الیکشن کمشنرسکندر سلطان راجہ نے کی جبکہ وفد میں صوبائی الیکشن کمشنر (پنجاب) اعجاز انور چوہان، ڈائریکٹر جنرل (انفارمیشن ٹیکنالوجی) محمد خضر عزیز اور ڈائریکٹر ندیم زبیر شامل تھے۔
پاکستانی وفد نے دورے کے دوران برازیل میں الیکشن کے انتظام و انصرام کے ذمہ دار ادارے "ٹربیونل سپیرئر الیکٹورل (ٹی ایس ای)" کے مختلف شعبوں کے سربراہان سے مفید، بامقصد اور تعمیری ملاقاتیں کیں۔یہ ملاقاتیں انفرادی طور پر ٹی ایس ای کے سیکرٹری کمیونی کیشن اور ملٹی میڈیا، سیکرٹری انفارمیشن ٹیکنالوجی اور شناختی انتظامی شعبےکے سربراہ سے منعقد ہوئیں۔ان ملاقاتوں میں برازیلین الیکشن حکام نے پاکستانی وفد کو برازیل میں مروجہ و مستعمل انتخابی نظام، اس کے مختلف مراحل اور اس میں الیکٹرانک ووٹنگ مشین (ای وی ایم) کے استعمال پر تفصیلی بریفنگز دیں۔ ملاقاتوں کے دوران جن اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ان میں "انتخابی مراحل پر سماجی اعتماد کے استحکام کے اقدامات"، "برازیلی ای وی ایم کا تعارف"، "انتخابی عمل میں زیر استعمال پہچان /نشاندہی کا نظام اور ڈس انفارمیشن کے تدارک کے لیے خاص مشاورت/راہنمائی" جیسے موضوعات شامل تھے۔ پاکستانی وفد کے مشاہدہ کے لیے ای وی ایم کے عملی استعمال کا بھی مظاہرہ کیا گیا۔ ان ملاقاتوں کے اختتام پر چیف الیکشن کمشنر آف پاکستان سکندر سلطان راجہ اور برازیل ٹربیونل سپیرئر الیکٹورل (ٹی ایس ای) کے صدر و برازیل سپریم کورٹ کے چیف جسٹس الیشاندرے دیمورائس کے مابین اہم ملاقات ہوئی جس کے دوران مختلف اہم امور بشمول ای وی ایم کے استعمال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔الیکشن کمیشن پاکستان میں ای وی ایم کے پائلٹ منصوبوں میں استعمال کے تناظر میں برازیل کے انتخابی نظام کا مزید مطالعہ جاری رکھے گا اور اس اہم فریضے کی تکمیل میں الیکشن کمیشن کا انفارمیشن ٹیکنالوجی ونگ اور پراجیکٹ مینجمنٹ یونٹ (پی ایم یو) مشترکہ طور پر آئندہ کے لیے لائحہ عمل تیار کریں گے۔متعلقہ عنوان :
اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں
ایچ ای سی ٹیلنٹ ہنٹ نیشنل ٹیبل ٹینس لیگ ،پنجاب اور کے پی کے کی برتری
گندم کی فصل آنے پرکسانوں کو بے یار و مددگار چھوڑدینا دیدہ و دانستہ طور پر زراعت کی تباہی ہے، نصراللہ ..
جسٹس منصور علی شاہ اور جسٹس اطہر من اللہ کا مداخلت نہ ہونے کا اعتراف
کیسی ریاست ہے جہاں فون سننا بھی آسان نہیں ،محفوظ مقام ڈھونڈناپڑتا ہے،جسٹس منصورعلی شاہ
گرین کارڈ ہولڈر کا معاملہ،سینیٹر فیصل واوڈا نے جسٹس بابر ستار اور چیف جسٹس کے درمیان خط خطابت کا ریکارڈ ..
پاکستان فٹ بال فیڈریشن کے زیر اہتمام نیشنل چیلنج کپ 2023 فائنل راؤنڈ کا آغاز یکم مئی سے ہوگا
ہاکی کی بہتری کیلئے میرٹ پر فیصلے کئے گئے ہیں ، ہاکی فیڈریشن کے مسائل مل بیٹھ کر حل کریں گے، رانا مشہود ..
میلوڈی مارکیٹ میں قبضہ مافیا سے پارکنگ واگزارکرائی جائے
آئی سی سی آئی کو پوری تاجر برادری کا اعتماد حاصل ہے، اجمل بلوچ
قومی اسمبلی کا بجٹ اجلاس 6 جون کو ہوگا،تیاریاں شروع
فرٹیلائزر کمپنیوں نے یوریا کھاد کی قیمتوں میں حالیہ اضافہ واپس لینے کے لیے وقت مانگا،فرٹیلائزر کمپنیوں ..
حکومت گرانے کیلئے تحریک انصاف کا مولانا فضل الرحمان سے فوری رابطے کا فیصلہ
اسلام آباد سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
جسٹس منصور علی شاہ اور جسٹس اطہر من اللہ کا مداخلت نہ ہونے کا اعتراف
-
وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کاشادیوں میں ون ڈش پر پابندی پر سختی سے عملدرآمد کا حکم
-
پاکستان فٹ بال فیڈریشن کے زیر اہتمام نیشنل چیلنج کپ 2023 فائنل راؤنڈ کا آغاز یکم مئی سے ہوگا
-
فرٹیلائزر کمپنیوں نے یوریا کھاد کی قیمتوں میں حالیہ اضافہ واپس لینے کے لیے وقت مانگا،فرٹیلائزر کمپنیوں نے 3 دن کا وقت مانگ لیا
-
حکومت گرانے کیلئے تحریک انصاف کا مولانا فضل الرحمان سے فوری رابطے کا فیصلہ
-
گوگل پلے اسٹور پر مشکوک اور غیر محفوظ اینڈرائیڈ ایپلی کیشنز موجود ہونے کا انکشاف
-
ایل پی جی کے صارفین کے لیے خوشی کی خبر، مئی کے لیے ایل پی جی کی قیمتوں میں کمی کردی گئی
-
رانا ثنا اللہ کو وفاق میں اہم ذمہ داری دیئے جانے کا امکان
-
ایف بی آر کی تاجر دوست اسکیم مطلوبہ نتائج حاصل کرنے میں ناکام ہوگئی
-
عامروسیم میموریل پی سی بی انٹر کلب کرکٹ ٹورنامنٹ کے حوالے سے اجلاس
-
انسانی اعضاء کی غیر قانونی پیوندکاری میں ملوث عناصر کیلئے سخت قانون سازی کر رہے ہیں: خواجہ سلمان رفیق
-
انسانی اعضا کی غیرقانونی پیوندکاری میں ملوث عناصرکیلئے سخت قانون سازی کررہے ہیں، صوبائی وزیرصحت