بھارت مقبوضہ جموںوکشمیر میں عالمی قوانین ، اصول و ضوابط کی کھلی خلاف ورزی کر رہا ہے، رپورٹ

بدھ 17 اپریل 2024 17:16

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اپریل2024ء) بھارت مقبوضہ جموں و کشمیر میں تمام بین الاقوامی قوانین اور اصول و ضوابط کی مسلسل خلاف ورزی کر رہا ہے اور اس نے خطے میں لوگوں کو تمام بنیادی سیاسی، معاشی، معاشرتی اور مذہبی سے محروم کر رکھا ہے۔کشمیر میڈیا سروس کی طرف سے آج جاری کی گئی ایک رپورٹ میں کہا گیا کہ وحشیانہ بھارتی قبضے نے مقبوضہ جموں وکشمیر کو اس کے مکینوں کے لیے جہنم میں تبدیل کر دیا ہے ۔

علاقے میں بھارتی فوجیوں کی طرف سے محاصرے اور تلاشی کی نام نہاد کارروائیوں، بے گناہ لوگوںکی بلا جواز گرفتار ی اور انسانی حقوق کی سنگین پامالیوںکا سلسلہ مسلسل جاری ہے۔رپورٹ میں کہا گیا کہ مودی حکومت مقبوضہ جموںوکشمیر میں مسلمانوں کی اکثریت کو اقلیت میں بدلنے کیلئے تمام عالمی قوانین اور اصول و ضواط کی دھجیاں اڑا رہی ہے ، کشمیریوں کے حقوق پر ڈاکہ ڈالا جا رہا ہے ، انکی زمینیں چھین کر ان میں غیر کشمیریوں کو بسایا جا رہا ہے۔

(جاری ہے)

مودی حکومت علاقے میں بالکل اسی پالیسی پر عمل پیرا ہے جو اسرائیل نے فلسطین میں اپنا رکھی ہے ۔علاقے میں پنڈتوں ( کشمیری ہندو) اور بھارتی فوجیوں کیلئے الگ کالونیاں تعمیر کی جا رہی ہیں، کشمیری سرکاری ملازمین کو نوکریوں سے برطرف کر کے انہیں معاشی طورپر مفلوک الحال بنایا جارہا ہے ، کشمیریوں کو تحریک آزادی سے وابستگی پر سزا دینے کیلئے جھوٹے مقدمات میں گرفتار کرکے پبلک سیفٹی ایکٹ اور یوا ے پی اے جیسے کالے قوانین کے تحت دور دراز کی بھارتی جیلوں میں بھیجا جا رہا ہے ۔ رپورٹ میں کہا گیا کہ اب وقت آگیا ہے کہ عالمی برادری مقبوضہ جموںوکشمیر میں غیر قانونی بھارتی کارروائیوں اور مظالم کا نوٹس لے اور تنازعہ کشمیر کے حل کیلئے اس پر دبائو ڈالے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں