حج فلائیٹ آپریشن 9 مئی سے ملک بھرمیں شروع ہوگا ،تمام انتظامات مکمل

جمعرات 18 اپریل 2024 20:46

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 اپریل2024ء) وزارت برائے مذہبی اٴْمور نے حج آپریشن کے انتظامات کو حتمی شکل دیدی ہے، حج فلائیٹ آپریشن 9 مئی سے ملک بھر میں شروع ہوگا اور 9 جون تک بغیر کسی تعطل کے جاری رہے گا۔ وزارت مذہبی امور کے مطابق حج آپریشن ملک بھر کے 8 ائیرپورٹس پر ہوگا، جن میں اسلام آباد، لاہور، کراچی، ملتان، کوئٹہ، سکھر، سیالکوٹ اور رحیم یار خان کے ائیر پورٹس شامل ہیں۔

(جاری ہے)

پشاور کے عازمین اسلام آباد ائیرپورٹ سے سعودی عرب جائیں گے، جبکہ فیصل آباد کے عازمین لاہور ائیرپورٹ سے سعودی عرب جائیں گے۔کراچی اور اسلام آباد ائیرپورٹ پر روڈ ٹو مکہ سروس شروع ہوگی، روڈ ٹو مکہ پراجیکٹ کیتحت جانے والے عازمین کی امیگریشن پاکستان میں ہوگی۔چارائیرلائنز اس حج فلائیٹ آپریشن میں حصہ لیں گی، عازمین حج کی ویکسینشن کا عمل 30 اپریل سے 10 حاجی کیمپس پرشروع ہوگی، سرکاری حج سکیم کے تحت 69 ہزار 5 سو عازمین حج حجاز مقدس جائیں گے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں