صدر پاکستان پیپلز پارٹی آزاد کشمیر چوہدری محمد یٰسین کی زیر صدارت سینٹرل ایگزیکٹو کونسل کا اجلاس

اتوار 19 مئی 2024 20:40

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 مئی2024ء) صدر پاکستان پیپلز پارٹی آزاد کشمیر چوہدری محمد یٰسین کی زیر صدارت سینٹرل ایگزیکٹو کونسل کے اجلاس میں متفقہ طور پر منظور کی جانے والی قرارداد میں صدر مملکت آصف علی زرداری اور چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کو عام انتخابات میں شاندار کامیابی کے بعد بہترین حکمت عملی پر خراج تحسین پیش کیاگیا ہے۔

عوامی ایکشن کمیٹی کی تحریک کے حوالہ سے صدر اسلامی جمہوریہ پاکستان آصف علی زرداری کی طرف سے بروقت نوٹس لینے اور کشمیری عوام کے مسائل حل کروانے پر کشمیری قوم کی طرف سے ان کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔یہاں جاری پریس ریلیز کے مطابق قرارداد میں کہاگیا ہے کہ اگر بروقت نوٹس نہ لیا جاتا تو تصادم کا خدشہ تھا اور بڑے پیمانے پر انسانی جانوں کا نقصان ہوتا۔

(جاری ہے)

یہ اجلاس مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم اور غزہ میں اسرائیلی بربریت کی شدید الفاظ میں مذمت کرتا ہے اور اقوام متحدہ سے مطالبہ کرتا ہے کہ وہ دوہرا معیار ترک کر کے مظلوم اقوام کو بنیادی حق ،حق خودارادیت دلانے میں اپنا کردار ادا کرے۔یہ اجلاس مقبوضہ کشمیر کی ڈیمو گرافی تبدیل کرنے ، نوجوانوں کی ٹارگٹ کلنگ اور گرفتاریوں کی مذمت کرتا ہے۔

آزاد کشمیر کے حوالے سے بھارتی قیادت کے بیانات قابل مذمت ہیں ،کشمیری عوام پاکستان کی بقا کی جنگ لڑ رہے ہیں ۔ یہ اجلاس سپہ سالار جنرل عاصم منیر کی جانب سے مسئلہ کشمیر پر دو ٹوک موقف اختیار کرنے پر ان کا شکریہ ادا کرتاہے۔یہ اجلاس وزیراعظم محمدشہباز شریف کی جانب سے تمام مطالبات کی منظوری ،شہید ہونے والے نوجوانوں کو شہدا پیکیج دینے اور آزاد کشمیر کے دورہ پر ان کو خراج تحسین پیش کرتا ہے۔

یہ اجلاس سمجھتا ہے کہ آزاد کشمیر کے عوام پاکستان اور پاک فوج کے شانہ بشانہ دشمن کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملائیں گے۔بھارتی میڈیا پر چلائے جانیوالے پروپیگنڈہ کی بھر پور مذمت کرتے ہیں۔ مودی اور امیت شاہ آزاد کشمیر کے بارے میں احمقانہ بیان بازی سے باز رہیں ،کشمیری عوام آزاد جموں و کشمیر کے باشندوں کو پاکستان کے اندر مکمل حقوق اور مراعات حاصل ہیں اور انہیں مقبوضہ کشمیر کے باسیوں کی طرح دوسرے درجے کے شہری نہیں سمجھا جاتا۔

یہ اجلاس کرغزستان میں پاکستانی اور کشمیری طلباو طالبات سے اظہار یکجتی کرتا ہے ۔یہ اجلاس بھارتی وزیر داخلہ امیت شاہ سمیت بھارتی وزراء جو ہرزہ سرائی کر رہے اس کی شدید الفاظ میں مذمت کرتا ہے ۔ یہ اجلاس سمجھتا ہے کہ کینیڈا میں سکھ لیڈر کے قتل کے جرم میں را کے تین ایجنٹوں کی گرفتاری نے ثابت کر دیا ہے کہ بھارت توسیع پسندانہ عزائم رکھنے والی دہشت گرد ریاست ہے جو ہمیشہ سے پاکستان میں دہشت گردی کی کارروائیوں میں ملوث رہا ہے ،عالمی برادری اس کا نوٹس لے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں