آل پاکستان کمشنر گوجرانوالہ گولڈ کپ ہاکی ٹورنامنٹ 12 تا 20 فروری منعقد ہوگا

ٹیکنیکل آفیشلز کا تقرر پاکستان ہاکی فیڈریشن کرے گی، ایونٹ میں 10 صوبائی و ڈیپارٹمنٹل ٹیمیں شریک ہونگی

ہفتہ 22 جنوری 2022 13:51

آل پاکستان کمشنر گوجرانوالہ گولڈ کپ ہاکی ٹورنامنٹ 12 تا 20 فروری منعقد ہوگا
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 جنوری2022ء) پاکستان ہاکی فیڈریشن کی زیرنگرانی آل پاکستان کمشنر گوجرانوالہ گولڈ کپ ہاکی ٹورنامنٹ 12 تا 20 فروری منعقد ہوگا،ٹیکنیکل آفیشلز کا تقرر پاکستان ہاکی فیڈریشن کرے گی، ایونٹ میں 10 صوبائی و ڈیپارٹمنٹل ٹیمیں شریک ہونگی۔پاکستان ہاکی فیڈریشن کی زیرنگرانی اور پنجاب ہاکی ایسوسی ایشن کے زیراہتمام آل پاکستان کمشنر گوجرانوالہ گولڈ کپ ہاکی ٹورنامنٹ 12 تا 20 فروری سپورٹس ایرینا،گکھڑ میں کھیلا جائیگا۔

پاکستان ہاکی فیڈریشن نے پنجاب ہاکی ایسوسی ایشن کو ایونٹ کیانتظامات کی ہدایات جاری کرنے کے ساتھ 10 صوبائی و ڈیپارٹمنٹل ٹیموں کو ایونٹ میں شرکت کے دعوت نامے بھجوادیئے ہیں،ایونٹ کو انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن اور پاکستان ہاکی فیڈریشن کے اصول و ضوابط کے مطابق منعقد کروانے کے لئے پاکستان ہاکی فیدریشن کی جانب سے ٹیکنیکل آفیشلز اور ایمپائرز پینل کا تقرر کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

آل پاکستان کمشنر گوجرانوالہ گولڈ کپ ہاکی ٹورنامنٹ میں پنجاب کی دو ٹیمیں ، کے پی کے، سندھ ، بلوچستان ،آرمی ، پی اے ایف، نیوی، واپڈا اور ماڑی پیٹرولیم کی ٹیمیں شرکت کرینگی۔ایونٹ پنجاب ہاکی ایسوسی ایشن کے زیراہتمام منعقد ہوگا جبکہ ڈی ایچ اے گوجرانوالہ معاونت کرے گی۔پاکستان ہاکی فیڈریشن کی جانب سے ٹیموں کو ایونٹ میں اپنی شرکت کی کنفرمیشن28 جنوری تک پی ایچ ایف کو بھجوانے کی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں