آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران جنوب مشرقی سندھ، بالائی خیبر پختونخوا، شمال مشرقی پنجاب اور کشمیر میں چند مقامات پر گرج چمک اور تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

ہفتہ 18 ستمبر 2021 20:27

اسلام آباد۔18ستمبر  (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 18 ستمبر2021ء) :محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران جنوب مشرقی سندھ، بالائی خیبر پختونخوا، شمال مشرقی پنجاب اور کشمیر میں چند مقامات پر گرج چمک اور تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا۔

(جاری ہے)

رپورٹ کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہا ہے تاہم کشمیر اور شمال مشرقی پنجاب میں چند مقامات پر بارش ہوئی۔

سب سے زیادہ بارش کوٹلی میں 27 ملی میٹر، مظفر آباد 24، گڑھی دوپٹہ 13 اور منگلا 3 جبکہ مری میں ایک ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ ہفتہ کو  ریکار ڈ کیے گئے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت کی رپورٹ کے مطابق  دادو، سبی میں درجہ حرارت 43، رحیم یارخان، شہید بینظیر آباد اور موہنجو داڑو میں 42 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں