پی ایس ون جیکب آباد کے نتائج،پاکستان پیپلزپارٹی ہار گئی

تحریک انصاف کے محمداسلم ابڑونے 36896ووٹ حاصل کرکے کامیابی حاصل کی

جمعرات 26 جولائی 2018 18:43

جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 جولائی2018ء) پی ایس ون جیکب آباد کے نتائج پی پی پی ہار گئی اور پی ٹی آئی جیت گئی تفصیلات کے مطابق 2018کے عام انتخابات میں پیپلزپارٹی کا گڑھ سمجھنے والے حلقہ پی ایس ون جیکب آباد ون پیپلزپارٹی سے نکل کر پی ٹی آئی کے ہاتھ میں آگیا آراوجیکب آباد سے جاری کردہ نتائج کے مطابق تحریک انصاف کے محمداسلم ابڑونے 36896ووٹ حاصل کرکے کامیابی حاصل کی جبکہ پیپلزپارٹی کے میر اورنگزیب خان پہنور 25251ووٹ حاصل کرکے دوسرے نمبر پر رہے جبکہ متحدہ مجلس عمل کے دیدار لاشاری2163،تبدیلی پسند پارٹی کے کوڑاکٹوہر 126،آزاد امیدوار سلیمان خان پہنور 2713،عباس شاہ 90 ,غضنفر سومرو 65،محمد اکبر پٹھان 168،اکرم ابڑو316،عمران ابڑو692،عمر سومرو 1084ووٹ لے سکے اسی حلقہ میں کل ووٹوں کی تعدا د164739ہے جس میں سے 72211ووٹ کاسٹ ہوئے جس میں مردووٹر ز 43760اورخواتین 28451نے اپنا حق رائے دہی استعمال کیا اسی طرح ڈالے گئے ووٹوں کی شرح 43.83فیصد رہی اور 2588ووٹ خار ج کیے گئے واضح رہے کہ الیکشن کے دن شدید گرمی کے باعث شرح تناسب کم ہوا ،ضلع جیکب آبادمیں ایک قومی اورتین صوبائی نشستوں کے نتائج تاخیر سے ملے بروقت نتائج نہ ملنے سے حلقے کے لوگوں کو شدید مشکلات کاسامنا کرنا پڑا خصوصاًصحافیوں کو بھی رزلٹ دینے سے انکار کیاگیا اس سلسلے میں معلوم ہواہے کہ رزلٹ کا فارم 45کا پولنگ اسٹیشن کے باہر آویزاں نہ کرنا تھا �

(جاری ہے)

جیکب آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں