محرم الحرام میں امن امان کے قیام کے سلسلے میں ایک اعلیٰ سطح اجلاس ڈپٹی کمشنر کی صدارت میں منعقد ہوا

جمعرات 6 ستمبر 2018 18:29

جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 ستمبر2018ء) محرم الحرام میں امن امان کے قیام کے سلسلے میں ایک اعلیٰ سطح اجلاس کانفرنس روم میں ڈپٹی کمشنر عمران علی کی صدارت میں ہوا جس میں ایس ایس پی شوکت کھٹیان ،بلدیہ چیئرمین عباس جکھرانی ،شیعہ رہنماء مقصودعلی ڈومکی،گلزار شاہ،شبیر شاہ،فضل عباس،احسان شاہ،بندہ علی ،جماعت اہلسنت کے سید اعجازشاہ،جے یوآئی کے حافظ میر محمد بنگلانی ،چیمبر آف کامرس کے احمد علی بروہی ،یوسف میمن سمیت ضلع کے افسران نے شرکت کی اجلاس میں محرم الحرام کے دوران قیام امن کے حوالے سے اقدامات پر غورغوث کیاگیا بلدیہ کو شہرکے روڈ راستے صاف کرنے کھلے مین ہول بندکرنے ،بجلی کی تاریں اونچی کرنے ،اسپتال میں ادویات کی دستیابی ،پولیس اور سیکورٹی اداروں الرٹ رہنے ،ایمبولنس اسپتال میں موجود رکھنے کی ہدایات کی گئیں ڈپٹی کمشنر عمران علی نے کہاکہ محرم میں امن کے قیام کے لیے سخت حفاظتی اقدامات کیے جائیں گے کسی کوبھی نقص امن کی اجازت نہیں ہوگی خلاف ورزی کرنے پر سخت کاروائی کی جائے گی۔

جیکب آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں