جیکب آباد:ایم ڈبلیوایم اور آئی ایس اوکی جانب سے بلوچستان میں دہشت گرد کاروائیوں کے خلاف احتجاج جلوس نکال کر پریس کلب کے سامنے دھرنادیاگیا

جمعہ 19 اپریل 2019 21:51

جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 اپریل2019ء) جیکب آبادمیں ایم ڈبلیوایم اور آئی ایس اوکی جانب سے بلوچستان میں دہشت گرد کاروائیوں کے خلاف احتجاج جلوس نکال کر پریس کلب کے سامنے دھرنادیاگیا تفصیلات کے مطابق جیکب آبادمیں مجلس وحدت المسلمین ضلع جیکب آبا داور امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کی جانب سے بلوچستان میں ہونے والی دہشت گردکاروائیوں سانحہ کوسٹل ہائی وے ،کوئٹہ میں ہزارہ برادری کی نسل کشی اورڈیرہ اسماعیل خان میں شیعہ قوم کی ٹارگٹ کلنگ کے خلاف ایک احتجاجی جلوس ایم ڈبلیوایم سندھ کے سربراہ علامہ مقصود + علی ڈومکی کی قیادت میں نکالاگیا مظاہرین نے پریس کلب کے سامنے پہنچ کر احتجاجی مظاہرہ کیااس موقع پر علامہ مقصود علی ڈومکی نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ دہشت گردی میں معصوم انسانوں کا قتل عام ریاستی اداروں اور حکومت کی ناکامی ہے دہشت گرد تنظیموں کے رہنماء کو جب پولیس اورادارے پروٹوکول دیں گے تو دہشت گردی کیسے ختم ہوگی انہوں نے کہاکہ بلوچستان میں جاری دہشت گردی اور ہزارہ برادری کی نسل کشی بند کی جائے مظاہرے سے آئی ایس اوکے رہنماء سید ثاقب علی شاہ نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ گمشدہ افرادکس قانو ن کے تحت اٹھائے گئے ہیں انہیں بازیاب کرایاجائے ۔

جیکب آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں