جیکب آباد میں سیپکو کی بدترین لوڈشیڈنگ ،شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا

جمعرات 17 اکتوبر 2019 20:50

جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اکتوبر2019ء) جیکب آباد میں سیپکو کی بدترین لوڈشیڈنگ سٹی ٹو فیڈر پر 18گھنٹے بجلی کا طویل بریک ڈائون شہریوں نے رات تکلیف میں گذاری لائیں سپریڈنٹ کا نمبر بند ،سیپکو حکام صارفین کی شکایات تک نہیں سنتے احتجاج تفصیلات کے مطابق سیپکو جیکب آباد کی جانب سے سٹی ٹو فیڈر کے مکینوں سے سوتیلی ماں جیسا سلوک روا رکھا جا رہا ہے ایک روز کے بعد دوبارہ سٹی ٹو فیڈر کی تار گرنے سے ساری رات بجلی بند رہی علاقہ مکینوں عبدالجبار،خادم حسین ،امداد علی اور دیگر نے احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ سول لائین تھانے کے قریب گیار ہ ہزار وولٹ کی تار ٹوٹنے کی اطلاع دینے اور بجلی کی بحالی کی شکایت کے لئے سیپکو کے شکایتی سیل کو فون کیا گیا تو کسی نے نمبر نہ اٹھایا لائین سپریڈنٹ مسعود سرہیو نے تو موبائل فون ہی بند کر دیا کسی نے ہماری شکایت نہیں سنی سٹی ٹو فیڈر میں گیارہ ہزار وولٹ کی تار گرنا روز کا معمول بنا ہوا ہے بدھ کی رات 9بجے سے اگلے دن چار بجے تک بجلی بند رہی ،بجلی نہ ہونے کی وجہ سے مکینوں نے ساری رات بڑی تکلیف میں گذاری ایکسئین اور ایس ڈی او تو نہ دفتر میں ملتے ہیں نہ ہی فون اٹھاتے ہیںسیپکو کے یہ افسر سرکاری ملازم کم وڈیرے زیادہ لگتے ہیںصوبائی وزیر پانی و بجلی عمر ایوب اور چیف سیپکو سعید احمد اسکا نوٹیس لیکرغفلت کے مرتکب ذمہ داران کے خلاف کاروائی رکریںاور اسکی تحقیقات کروائی جائے کہ ٹھیکیدار نے گیارہ ہزار کے تما م پرانی لائینیں تبدیل کیں پر سول لائین تھانہ بحریہ کالج روڈ کی لائین کی تار کیوںتبدیل نہیں کی گئی سیپکو عملے اور ٹھیکدار کی ملی بھگت سے ہونے والی اس کرپشن سے گیارہ ہزار وولٹ کی تار گرنا معمول ہے جس کی وجہ سے صارفین کی زندگی کو ہر وقت خطرہ لاحق رہتا ہے ۔

جیکب آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں