جماعت اسلامی جیکب آباد کے تحت جہاد کشمیر مارچ کی تیاریاں عروج پر

ہفتہ 19 اکتوبر 2019 22:02

جیکب آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 اکتوبر2019ء) جماعت اسلامی جیکب آباد کے تحت 25 اکتوبر کو مرکزی نائب امیر لیاقت بلوچ کی قیادت میں ہونے والے جہاد کشمیر مارچ کی تیاریاں عروج پر پہنچ چکی ہیں۔ رہنماؤں کے طوفانی دورے، کارکنان کا گھر گھر رابطہ کے علاوہ مارچ کے راستے سمیت شہر بھر میں پوسٹر، پینا فلیکس بینر لگانے کے ساتھ ہینڈ بلز کی تقسیم کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

(جاری ہے)

جماعت اسلامی سندھ کے سیکریٹری اطلاعات مجاہد چنا نے کہا کہ جماعت اسلامی نے کشمیر سمیت امت کی ترجمانی کی ہے۔ 25 اکتوبر کو جہاد کشمیر مارچ ان شاء اللہ جیکب آباد کی تاریخ کا بہت بڑا پروگرام ہوگا۔ یاد رہے کہ جمعہ 25 اکتوبر کو مرکزی نائب امیر لیاقت بلوچ کی زیر قیادت جہاد کشمیر مارچ سہ پہر 3 بجے ٹکنڈو باغ سے شروع اور ڈی سی چوک سمیت مختلف بازاروں سے ہوتا ہوا حبیب چوک پر جلسہ عام کی شکل اختیار کرجائے گا۔ جہاد کشمیر مارچ میں مرد و خواتین بچے بوڑھے سمیت ہر زندگی کے مختلف شعبہ ہائے سے تعلق رکھنے والے شریک ہوں گی

جیکب آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں