جیکب آباد: ہندوستان سے شادی کرنے والے جوڑے کا 41سال بعدجیکب آباد میں دعوت ولیمہ
تقریب میں بیٹوں، بیٹیوں، پوتے، پوتیوں اور نواسیوں سمیت عزیز و اقارب و اہل محلہ کی شرکت
منگل 23 نومبر 2021 22:54
(جاری ہے)
تفصیلات کے مطابق جیکب آباد شہر کے دستگیر کالونی محلہ سے تعلق رکھنے والے محمد مفید پٹھان نے 41سال قبل 1980ء میں پاکستان سے ہندوستان جاکراتر پردیش ریاست کے علاقے دہلی کے ضلع فروخ آباد کی تحصیل قائم گنج سے تعلق رکھنے والی اپنی کزن سے شادی کی،نکاح اور رخصتی کے بعد وہ اپنی دلہن کو لیکر پاکستان پہنچا لیکن ان کے ولیمے کی دعوت اس وقت نہیں ہوسکی تھی، گذشتہ روز شادی کے 41سال بعد محمد مفید پٹھان کی دعوت ولیمہ کی تقریب جیکب آباد کے دستگیر کالونی محلہ میں منعقد کی گئی جس میں ان کے چار بیٹوں، چار بیٹیوں سمیت ان کے پوتوں ، پوتیوں اور نواسیوں سمیت بڑی تعداد میں کراچی، حیدرآباد، سکھر سمیت دیگر علاقوں سے عزیز واقارب و اہل محلہ نے شرکت کی، دعوت ولیمہ کی تقریب کے دوران 41سال قبل شادی کرنے والے جوڑے کو دولہا اور دلہن کی طرح تیار کیا گیا، تقریب میں جوڑے کے پوتے پوتیوں اور بیٹوں سے ڈھول پر رقص بھی کیا اور جوڑے کو 7فٹ لمبا پیسوں کا ہار بھی پہنایا، اس موقع پر محمد مفید پٹھان کے بیٹے محمد رئیس پٹھان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ہمارے والدین کی شادی 41سال قبل ہندوستان میں ہوئی تھی لیکن ان کا ولیمہ نہیں ہوا تھا اس لیے ہم نے اپنے والدین کا ولیمے کا پروگرام رکھا کیوں کہ 41سال قبل جو رسم ادا نہیں ہوئی اب اس کو ادا کیا جائے جو سنت رسول ﷺ بھی ہے، انہوں نے کہا کہ ہم نے اپنے والد اور والدہ کو دولہا دلہن کی طرح تیار کیا اور ان کی خوشیوں میں شامل ہوئے، 41سال قبل شادی کرنے والے محمد مفید پٹھان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میرے لیے خوشی کا موقع ہے میرے بچوں نے میرے ولیمے کا پروگرام رکھا اور ایک بار پھر مجھے دولہا بنایا ، انہوں نے کہا کہ میرے لیے اس سے بڑی خوشی کیا ہوگی کہ میرے ولیمے میں میرے بیٹے، بیٹاں، پوتے ، پوتیاں اور نواسیاں بھی شامل ہوئی، اپنی خوشی کا ذکر کرتے ہوئے محمد مفید پٹھان کی آنکھوں میں آنسو آگئے، ادھر اس انوکھی تقریب کے انعقاد پر محلے بھر میں خوشی کا سماء تھااور لوگوں نے محمد مفید پٹھان کو پھولوں کے ہار پہنا کر مبارکباد دیں۔
جیکب آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں
جیکب آباد پولیس کی کارروائیاں، 7 روپوش اشتہاری و مطلوب ملزمان گرفتار
جیکب آباد :جے یو آئی کی جانب سے فلسطین میں اسرائیلی بربریت کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا
جیکب آباد میں آسمانی بجلی گرنے سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا
جیکب آباد میں آسمانی بجلی گرنے سے ایک شخص جاں بحق
جیکب آباد میں پولیو آگاہی مہم کے سلسلے میں سیمینار
جیکب آباد ،اسلحہ اسمگلنگ کیس میں پولیس اہلکار و دیگر ملزمان کا 7 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور
بلوچستان سے سندھ اسلحہ اسمگلنگ کیس میں گرفتار 3 پولیس اہلکاروں سمیت 7 ملزمان ریمانڈ پر پولیس کے حوالے ..
جیکب آباد اورکشمورپولیس کا 2 مغویوں کی بازیابی کے لیے کچے میں ڈی آئی جی نگرانی میں آپریشن
جیکب آباد کا اسکول ٹیچر اپنے پولیس اہلکار بیٹے سمیت اغوا، ڈاکوؤں کی جانب سے مغوی کی ویڈیو جاری
جیکب آباد میں نوسرباز خواتین مارکیٹ کمیٹی کے چیئرمین کے گھر سے 40 لاکھ سے زائد مالیت کا سونا لوٹ کر فرار
جب تک ڈاکوؤں کے سہولت کار سرداروں کو قانون کے کٹہرے میں نہیں لایا جاتا اس وقت تک امن کا قیام مشکل نظر ..
جیکب آباد میں پولیس کا مقابلہ کے بعد ایک ملزم کو زخمی حالت میں گرفتار کرنے کا دعویٰ
جیکب آباد سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے اخری تیزی کا رجحان رہا، 100 انڈیکس میں مجموعی طور پر 751.35 پوائنٹس کا اضافہ
-
اچھی تربیت اور تعلیم زندگی میں کامیابی کے لئے لازم و ملزوم ہیں،گورنر پنجاب
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
سونے کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان برقرار
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
محمود خان اچکزئی کے وارنٹ گرفتاری جاری
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
علی امین گنڈا پور وفاق پر قبضہ کر کے انتشار پھیلانا چاہتے ہیں: سپیکر پنجاب اسمبلی
-
وزیراعلی خیبر پختوانخواہ کی اسلام آباد پر دھاوے کی دھمکی نہایت سنگین معاملہ ہی: سعد رفیق
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار