جے یو آئی کی جانب مہنگائی معاشی بد حالی اور بدامنی کے خلاف احتجاجی مظاہرہ

بدھ 24 نومبر 2021 18:10

جیکب آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 نومبر2021ء) جے یو آئی کی جانب مہنگائی معاشی بد حالی اور بدامنی کے خلاف احتجاجی مظاہرہ، مارچ، مہنگائی اور بیروزگاری کے خلاف نعریبازی، حکمرانوں نے معیشت کو عالمی مالیاتی اداروں کو گروی رکھ کر ملکی معیشت کو تباہ کردیا، ڈاکٹر اے جی انصاری کا خطاب۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق جمعیت علماء اسلام کی جانب سے معاشی بد حالی، مہنگائی، بدامنی اور بڑھتی ہوئی بیروزگاری کے خلاف ایک احتجاجی جلوس جے یو آئی کے ضلعی امیر ڈاکٹر اے جی انصاری، سید عبدالباسط شاہ، مولانا ربنواز برڑو، عبدالوہاب پہوڑ، بابو خان محمود پہوڑ اور دیگر کی قیادت میں دفتر جے یو آئی جونگل سے نکالا گیا، مظاہرین نے ہاتھوں میں بینر اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر نااہل حکومت نامنظور، بدامنی شیم شیم، مہنگائی نامنظور، بیروزگاری نامنظور جیسے نعرے درج تھے مظاہرین نے مختلف راستوں پر مارچ کرتے ہوئے نعریبازی کی مظاہرین نے شہر کی جامع مسجد چوک پر دھرنا دیا اور حکومت کے خلاف نعرے لگائے، اس موقع پر مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکمرانوں نے ملک کی معیشت کو عالمی مالیاتی اداروں کو بیچ دیا ہے اور آنے والے وقت میں ملک میں مزید معاشی بحران پیدا ہونے کا خدشہ ہے، انہوں نے کہا کہ موجودہ نااہل حکومت نے مہنگائی کرکے عوام کو عذاب میں مبتلا کردیا ہے جس سے غریبوں کی چیخیں نکل چکی ہیں ملک کی 74سالہ تاریخ میں عوام کے کھانے پینے کی اشیاء اتنی مہنگی نہیں ہوئی جتنی عمران نیازی کی حکومت میں ہوئی ہے جس سے عوام کا جینا حرام ہوگیا ہے، غریب عوام پریشان ہے کہ وہ پیٹ کے لیے کریں یا علاج اور بچوں کے تعلیم کے لیے کچھ کریں، انہوں نے کہا کہ اب اس نالائق حکومت کو گھر بھیج کر سکھ کا سانس لیں گے اب شفاف انتخابات ہی مسائل کا حل ہے۔

جیکب آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں